Friday, July 27, 2018

بلاول بھٹو نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے - #ElectionResults2018 - #ElectionIrregularities

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ الیکشن آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے ،الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا،چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار رضا خان مستعفی ہوجائیں۔
کراچی میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعدپی پی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں پارلیمان میں جاکر اس معاملے کو آگے لے کر جاوں گا،ہم پارٹی اجلاس میں مصروف تھے ،نہیں معلوم اے پی سی میں کیا فیصلہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں کو تجویز دی کہ وہ اس وقت پارلیمانی فورم کو نہ چھوڑیں ،دیگر جماعتوں کو انتخابی نتائج پر سنجیدہ تحفظات ہیں ،ہم ان سے بات کریں گے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی جس میں وہ ناکام ہوگیا ہے ،حالیہ انتخابات کو مشکوک بنانے کی ہر گز ضرورت نہیں تھی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس الیکشن کو تسلیم نہیں کرسکتے ،فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کریں گے اور حکمرانوں کو بتائیں کہ اصل اپوزیشن کیا ہوتی ہے
https://jang.com.pk/news/526643

No comments: