Thursday, June 28, 2018

Text of the Speech of Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto at the launching ceremony of PPP’s Manifesto for 2018 General Elections at Islamabad Press Club on Thursday

Bismillah ir-Rahman Nir-Rahim
Ladies and gentlemen,
Assalam-O-Alaikum!
Benazir Bhutto made a promise to the people of Pakistan. It was the promise of a peaceful, prosperous and progressive Pakistan for all our people.
The current economic situation is unstable, intolerable and unsustainable. Above all it is exclusionary. The bottom half of our population have seen their condition become more precarious as profiteers and contractors have seen their fortunes soar. Short-sighted quick fixes directed at the welfare of a tiny elite have compromised the lives of the poorest and most vulnerable, denied them economic justice, and at the same time compromised Pakistan’s economic sovereignty.
Many of our measures for ensuring the devolution of power have been subverted, and the momentum for further reforms has been stalled. Devolution was meant to deliver resources more equitably and more transparently. All institutions for accountability were subverted. The parliament was reduced to the position of a bystander, as major crises threaten the state and the economy. State institutions appear to be at loggerheads. This raises alarm bells for Pakistan.
Despite all its sacrifices in the struggle against terrorism, the country remains isolated in the global community, unable to project a positive image. This drift must stop. We must get the government on a track that is modelled on serving the people.
Why do we claim that the incumbent government has not served the people? Because poverty, hunger and malnutrition stalk large segments of our society. Unemployment, low pay, and harsh working conditions are everyday realities in which the majority of our people try to provide for their families. A secure home remains a distant dream for millions who live in shanty towns without water or municipal services, urban informal settlements or under the shadow of rural powerbrokers in villages. Health services are severely stretched and a family that has the misfortune of facing ill health or an accident, rapidly becomes vulnerable to extreme poverty. Education, which was once seen as a way out of poverty, is increasingly expensive, and of questionable quality. Being educated does not, in any case, guarantee a decent job.
We feel that it is the responsibility of the government to protect its citizens not only from foreign aggression and internal violence, but also from poverty, hunger, malnutrition, disease, unemployment, and hazardous work and environmental conditions. It is the government’s duty to ensure stable, sustainable and inclusive growth in an equitable economy for all, so that there are decent jobs and living wages for ordinary women and men struggling to look after their families. For the government to do its job, it must be empowered but also inclusive and legitimate.
Democratic reforms never cease; they are an ongoing process to make sure that the government does its duty. The people’s government brought reforms that were discontinued, and today, Pakistan is institutionally paralysed. The common person views the government as distant, an entity fixated on personal gain and corruption instead of public interest. This patronage model must change to alter the public’s mindset.
Our Record
Our party has led from the frontlines on all issues that matter to the people of this great country. Be it the first democratic constitution in 1973, the empowerment of the masses through the democratic process, the fight for constitutional government, economic sovereignty, justice for hard-working women and men, women’s empowerment, or social protection for the weak and the vulnerable, we have the honour of being pioneers. Our vision of peace, prosperity and progress for all our people, particularly those who have suffered injustice and exploitation, has guided us through the decades. We have been called upon to make sacrifices for the country and have never flinched. In the wake of violence and provocation, we have pursued the path of reconciliation. We have been steadfast in our defence of the state and the integrity of its institutions, even when our leaders, workers and voters have suffered injustices at the hands of individuals leading these institutions. We can stay the course because our hearts beat with the weak and vulnerable, and we derive our will from the strength of the persevering women and men of this land.
We, the Pakistan Peoples Party, steered the first generation of constitutional, political, fiscal, institutional and social protection reforms in 2008-2013 aimed at consolidating democracy and strengthening the federation. The 18th constitutional amendment, the 7th National Finance Commission Award, the Gilgit-Baltistan Empowerment Order, and the establishment of the Benazir Income Support Programme are historic achievements. The momentum generated by these reforms was lost and needs to be recovered. Much more needs to be done. We shall now embark upon a second generation of reforms in line with our party’s ideology of social democracy and people’s democracy, both aimed at rebuilding our country, reaching out to all of our people, and reclaiming Pakistan’s place in the world. The government shall be for all, not a privileged few.
Manifesto Pledge
Today, once again we have been called upon to steer the ship of the state away from danger, to put it on the path of peace, progress and prosperity. Now we pledge:
• To free all our people from the fear of hunger, thirst and helplessness
• To open opportunities for all our children and youth so that they may excel, become active citizens of Pakistan and confident members of the global community
• To rebuild and build an economy that works for all our people, now and into the future.
• To deepen democracy by fostering harmony among our people, between our people and our state, and among the institutions of our state, and to make the government accountable and answerable to the people by strengthening the parliament and other institutional frameworks.
• To secure rights and peace – for our state and for all our people
• To reclaim Pakistan’s rightful place in the world
When we say ‘ALL OUR PEOPLE’ we mean everyone, and particularly those whose voices are heard less. We mean people of all faiths, genders, ethnicities, provinces, and regions. We mean rural and urban workers, as well as the millions who are searching for livelihood, those who are unable to seek it, and the millions of women whose labour is not recognised. We mean the children and the young, but also the elderly, those in good health as well as those who are infirm, the able-bodied and the differently-abled. We aspire for relations between and among individuals, families, and communities, based on equality, rights, respect and compassion.
When we say ‘FREEDOM FROM HELPLESSNESS’ we mean freedom from deprivations such as hunger and thirst, ill-health, lack of secure shelter, provisions which form the very basis of human survival. We mean freedom from dependence on others and from the loss of dignity.
When we say ‘OPEN OPPORTUNITIES FOR CHILDREN AND YOUTH’ we mean not only the acquisition of academic and vocational skills, but also the inculcation of self-confidence, socio-emotional wellbeing, ownership as well as openness.
When we say ‘REBUILD THE ECONOMY’ we mean major structural reforms for inclusive and sustainable growth and development, while ensuring economic justice for all.
When we say ‘DEEPEN DEMOCRACY’ we mean not only voting for national and provincial legislatures but making all levels of government and all state institutions more responsive to the needs of citizens. Our emphasis will be on fostering a culture of accountability and transparency in public monies and enhancing access to an answerable, open government.
When we say ‘SECURE PEACE’ we mean not only the absence of violence but also the active pursuit of peaceful measures for resolving conflicts before they can become violent. We mean security not only from external threats, but also threats based on gender, class, ethnicity, caste, faith, and political views.
When we say ‘RECLAIM OUR RIGHTFUL PLACE IN THE WORLD’ we mean a progressive, vibrant and enterprising country at peace both at home and abroad.
This is what Benazir Bhutto had dreamt of.
اور ہمیں بی بی کا وعدہ نبھانا ہے؛ پاکستان بچانا ہے
خواتین و حضرات!
آج جو منشور ہم لائے ہیں، بی بی کا غیرمکمل مشن ہے۔
یہ منشور میرے لیئے اس لیئے بھی اہم ہے کہ میری عملی سیاسی زندگی کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اور میں پہلے الیکشن میں، اس ملک کی عوام کے سامنے اپنی سیاسی سوچ، میری نظر میں، اس ملک کے بڑے مسائل، اور اُن کا پریکٹیکل حل پیش کرنے جا رہا ہوں۔ بی بی کا پاکستان بچانے اور بنانے جا رہا ہوں۔
خواتین و حضرات!
آج کے پاکستان میں، آپ جس شعبے کی طرف نطر دوڑائیں، وہ بدحالی، اور deterioration کا شکار ہے۔ ہر طرف استحصال ہی، استحصال ہے۔ وہ تعلیم ہو یا صحت۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوں، یا انصاف کا نظام۔ معیشت ہو یا ماحولیات کا مسئلہ۔ بیوروکریسی ہو یا خارجی تعلقات۔ ہر طرف مسائل کا ایک انبارف کھڑا ہے۔ اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے جو بنیادی اصلاحات، شاید ہمیں بہت پہلے کرلینا چاہئیے تھی، وہ ابتک ہم نہیں کرسکے۔ کچھ بڑی اصلاحات جو پی پی پی نے اپنے پچھلے دوَر میں کیں، جیسے اٹھارویں ترمیم، ساتوں این ایف سی ایوارڈ، معاشی و زرعی اصلاحات۔ جن کی وجہ سے پاکستان کی ایکسپورٹس، ایک رکارڈ سطح پر پہنچیں۔ ہم اس سفر کو جاری رکھیں گے۔ ہم آج پھر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیئے سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہم فاٹا کو جلس از جلد صوبے میں شامل کرنے، ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کے لوگوں کو مکمل بنیادی حقوق دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں جو غیرسیاسی اقدام ن لیگ نے لیئے ہیں، انہیں ہم رِورس کریں گے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات، پاکستان میں انتخابات کے ساتھ کریں گے، تاکہ مرکزی حکومت اُن کے انتخابات کو انفلیونس نہ کرسکے۔ ہم نے اپنے پچھلے دور میں انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات کیں۔ بدقسمتی سے آنے والی حکومت وہ سفر جاری نہ رکھ سکی۔ اور آج یہ بات اہلِ وطن ہم سب کے لیئے نہایت ہی تشویشناک ہے کہ پاکستان نہ صرف مقروض تر ہوگیا ہے بلکہ خارجی اور سفارتی سطح پر بھی تنہا ہو چکا ہے۔ ہزاروں جان کی شہادتوں اور قربانیوں کے باوجود آج کوئی پاکستان کو سننے کو تیار نہیں۔
In the past on numerous occasions and at different International Forums,
I have had the opportunity of interacting with world Leaders,
and all I have seen is vicious and poisonous propaganda against Pakistan.
There is absolutely no recognition of sacrifices laid down by our brave soldiers,
Police and innocent civilians,
instead there is a serious trust deficit and a concentrated effort under way to make Pakistan a scape goat for other’s failures.
Make no mistake,
PPP has always stood for peace in the region, but we have always sought a just peace.
We realize that many 21st century challenges recognize no borders. Terrorism and climate change require regional and global solutions, so we must always seek to be in dialogue with our neighbours and all global powers.
We have to take responsibility for our country by taking a realistic view of our internal challenges, and address them urgently for our own sake, for our own future, and not only in response to external demands.
اسی وجہ سے میں کہتا رہا کہ وزیرِ خارجہ لگاوَ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرو۔ مگر چار سال تک یہ ملک بغیر وزیرِ خارجہ کے چلتا رہا۔ کوئی دنیا کو ہمارا نیریٹو بتانے کے لیئے تھا ہی نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کو غیر فعال بنا دیا گیا۔ تمام معاملات میں پارلیامینٹ کو بے خبر رکھا گیا اور آج نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ہمارے دوَر میں ہمیں کتنے بڑے فاریئن پالیسی چیلینجز کا سامنا کرنا پڑا۔ سلالہ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا معاملہ، بہت بڑا سانحہ تھا۔ ہم نے ہر دفعا پارلیامینٹ کو اعتماد میں لیا۔ شمسی ایئربیس بند کیا۔ عوام کے نمائندوں کی رائے اور پارلیامینٹ میں کیئے گئے فیصلوں کو اہمیت دی۔ سات مہینوں تک نیٹو سپلائیز کو بند کیا۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر امریکا سے بات کی اور اس کے نتیجے میں پہلی دفعا تاریخ میں ایک سُپر پاور نے پاکستان سے معافی مانگی۔ پی پی پی نے ہمیشہ چائنہ کے ساتھ تعلق کو اپنی فارئن پالیسی میں ایک خاص درجہ دیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس لازوال دوستی کی بنیاد رکھی اور صدر زرداری نے اپنے دوَر میں چائنہ کے وزیراعظم کے ساتھ سی پیک معاہدا کرکے اِن تعلقات کو مزید جدت دی۔ ہم نے خطے کے دیگر ممالک افغانستان ہو یا بھارت، سب سے ایک ورکنگ رلیشن شپ قائم کرکے رکھا۔ Connectivity کے ثمرات کو ضایع نہیں ہونے دیا۔ اگر اس ملک کے عوام نے ہمیں موقعا دیا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلکہ دنیا کو یہ باور کرائیں گے کہ پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں خطے میں پائدار امن کے لیئے کشمیر کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ ہمیں بھارت کی آبی دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کرنا پڑیگا۔ ایک پروایکٹو خارجہ پالیسی کے تحت دنیا کو بتانا ہوگا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر ہی تعلقات رکھیں گے۔ ہم خارجہ پالیسی پر پالرلیامینٹ کی رائے کو اہمیت دیں گے۔
Our foreign policy should be rooted in economic diplomacy and strategic security.
خواتین حضرات!
حقیقی معنوں میں کسی بھی ملک کا وقار اور عزت اس وقت تک بحال نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہو۔ اس کی معیشت آزاد اور طاقتور نہ ہو۔ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پچھلی حکومت کا معاشی رکارڈ اس ضمن میں خراب ترین ہے۔ کشکول توڑنے والوں نے جتنا قرضے لیئے، پاکستان کی تاریخ میں تمام حکومتوں نے مل کر بھی نہیں لیا۔ ہمارے دور میں پاکستان کی ایکسپورٹ عروج پر تھی اور آج وہ زمین پر آگئی ہے۔ جس سے خسارے میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اور آپ کو یہ بھی یاد ہوگا ہمارے دورِ حکومت میں تیل کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی تھی۔ اور اِن کے دور میں 40 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ لیکن اس کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں ہوا۔ نہ تو آپ کو سستی بجلی ملی، نہ سستا پئٹرول اور نہ ہی کوئی اور اشیاء سستی ہوئیں۔ بلکہ آج گردشی قرضہ 1000 ارب سے بڑھ چکا ہے۔ پاکستان کا یہ شدید ترین استحصال بند کرنا ہوگا۔ اور مت بھولیں کہ ہمارے دور حکومت میں پوری دنیا ایک تاریخی معاشی محران سے گذر رہی تھی۔ سوات سے پاکستان کا جھنڈا اُتر چکا تھا اور پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی۔ دو بڑے سیلاب بھی آئے اور لاکھوں لوگ اپنے ہی ملک کے اندر بے گھر ہوئے۔ ان کی بحالی بھی ایک بہت بڑا چئلینج تھا۔ لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود ہم نے زرعی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کردیا۔ ایگریکلچر و ٹیکسٹائیل سیکٹر کو اتنا مضبوط کیا کہ ایکسپورٹ پہلے سے بھی بڑھ گئی۔ اور ساتھ ساتھ ہم نے معاشی انصاف کو یقینی بنانے کے لیئے پاکستان کا سب سے بڑا سوشل پروٹیکشن پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام کو حقیقت بنایا۔ اس ملک کی لاکھوں غریب ترین خواتین کی مالی مدد کے لیئے ایسا نظام لے کر آئے جو اپنی ٹرانسپیرینسی اور effectiveness کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت جاری رکھنے پر مجبور ہوئی۔ ہم نے لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں اضافہ کیا اور کم سے کم اجرت میں بھی اضافہ کیا۔ خواتین و حضرات یہاں پر میں آپ کی توجہ ایک اہم حقیقت کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی اس وقت 30 سال سے کم عمر لوگوں کی ہے۔ دوسرے الفاظ میں پاکستان ایک نوجوان ملک ہے۔ اور ہمارے ہاں یہ Youth Bulge سال 2045ع تک رہے گا۔ ہمیں بحیثیت قوم اس چیز کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ہمیں ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے جس سے ہم نوجوانوں کے دو بڑے مسائل حل کرسکیں گے۔ اور وہ ہیں معیاری تعلیم اور روزگار۔ ایک کنزرویٹو اسٹیمئٹ کے مطابق پاکستان کی جاب مارکیٹ میں ہر سال 40 لاکھ نوجوان شامل ہوتے ہیں۔ کیا ہماری حکومت اور معیشت اتنی نوکریاں پیدا کر رہی ہے۔ اگر ہم نے اس مسئلے کو بروقت حل نہ کیا تو ہمارا معاشرا وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں بے روزگار نوجوانوں کے غیض و غضب کا شکار ہوجائیگا۔ ہمیں نوجوانوں کو امید دلانی ہے اور اپنے اس منشور میں ہم Guaranteed Job Internship Programme کا وعدہ کیا ہے۔ جس کے تحت 17 سے 21 سال تک کے نوجوانوں کو 12 مہینے کی انٹرنشپ گارنٹی کی جائیگی۔ نوجوان خواتین اور محروم طبقے کو ترجیح دی جائیگی۔ ہم سمجھتے ہیں اور یہ ہمیشہ پی پی پی کے فلسفے کا حصہ رہا ہے کہ حکومت کی یہ ذمیداری ہے کہ نہ صرف وہ لوگوں کو روزگار دے بلکہ ایسے حالات پیدا کرے جس سے معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں اور اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ ہم نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ ہم امپلائمنٹ بیورو بنائیں گے، جس کا کام صرف اور صرف یہ ہوگا کہ وہ ہمارے بے روزگار نوجوانوں کے لیئے روزگار کے مواقعے پیدا کرے۔
خواتین و حضرات!
ہم ایک زرعی ملک ہیں اور ہمارے ملک کی 40 فیصد آبادی سیدھی طرح زراعت سے منسلک ہے۔ ہمارے ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری ٹیکسٹائیل بھی زراعت سے منسلک ہے۔ اور ہمارے ملک کی لگ بھگ 40 فیصد ایکسپورٹ ٹیکسٹائیل سے ہے۔ اور آج ٹیکسٹائیل سیکٹر کا بڑا حال ہے۔ 150 فیصد سے زائد یونٹس بند ہوچکے ہیں۔ ہم اس سیکٹر کو حکومت میں آکر مکمل overhaul کریں گے۔ جیسے کہ ٹیکسٹائیل ایکسپورٹ پر زیرو ٹیکس ہوگا تاکہ ریفنڈز کا بوجھ بھی پیدا نہ ہو۔ ہمیں انڈسٹریل گروتھ کو بڑھانے کے لیئے کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کو نیچے لانا ہوگا۔، جو اس وقت خطے میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے دور میں صنعتی بجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ تھی اور آج 15 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔ میری نظر میں ملک معاشی طور پر ترقی صرف اور صرف اس صورت میں کرسکتا ہے جب ہم معیشت میں زراعت کی اہمیت کو پہچانیں۔
خواتین و حضرات!
کسان جتنا پی پی پی کے دور میں خوشحال ہوا، اس کو اپنی فصلوں کی جتنی رکارڈ سپورٹ پرائس ملی، وہ بعد میں نہ مل سکی۔ اور 2008ع تک جہاں گندم امپورٹ ہوتی تھی، وہیں ان اقدامات کی وجہ سے ہم گندم ایکسپورٹ کرنے لگے۔ اس دفعہ ہم نے اپنے اس منشور میں زرعی اصلاحات کا ایک انقلابی پروگرام دیا ہے۔ اگر اس ملک کی عوام نے ہمیں موقعا دیا تو ہم اس ملک کے کسان کی رجسٹریشن کریں گے اور ان کو بینظیر کسان کارڈ دیں گے۔ اس کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو ڈئریکٹ سبسڈی دی جائے گی۔ اس کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو براۃ راست سستی کھاد ملے گی۔ ڈی اے پی کی قیمت 1700 اور یوریا کی قیمت 500 روپے کردیں گے۔ اور اسی کسان کارڈ کے ذریعے کسان کی فصلوں کی انشورنس ہوگی، جو قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے اُنہیں بچائے گی۔ خواتین، جو کہ زرعی لیبر فورس کا ایک بڑا حصہ ہے، ان سب کسان خواتین کی بھی رجسٹریشن ہوگی۔ اس کے ذریعے ان کو پہلی بار Recognition ملے گی۔ ہم گندم کے علاوہ کپاس اور چاول کو اور بارانی کی فصلوں باجرا، مکئی اور دالوں کو بھی سپورٹ پرائیس دیں گے۔ ہم گنے کے کاشتکاروں کے لیئے Cane Price Receipt کو چیک کا درجہ دیں گے اور ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی وہ سب حقوق ملیں گے جو صنعتی مزدور کو ملتے ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ زرعی انقلاب لائے بغیر اس ملک میں معاشی انقلاب لانا مشکل ہے۔
خواتین و حضرات!
ہمارا ماننا ہے کہ کسان کے ساتھ مزدور اور محنت کش پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
We have always been in the forefront for the fight for labour rights in the Pakistan.
پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پہلی بار اس ملک کے مزدور ہر محنت کش عوام کیلئے نہ صرف لیبر قوانین بنائیں، لیبر کورٹ بنائیں، ان کی محنت کا مناسب معاوضہ دیا، بلکہ ان کے لئے فلاحی ادارہ بھی قائم کیا۔ ہم نے پچھلی حکومت میں ظالمانہ لیبر قانون آئی آر او 2002 کاخاتمہ کیا اور انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ آئی آر اے 2008 کا نفاض کیا۔ مزدور دوست لیبر پالیسی 2010کا اعلان کیا، سابق اور آمریت کے دور میں سیاسی طور پر برطرف کئے گئے ملازمین کو بحال کیا ، سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں ایک سو 35فیصد اضافہ کیا ، سرکاری ملازمین کے پیسوں میں سو فیصد اضافہ کیا ، سب سے اہم یہ کہ حکومتی ملکیت کے مختلف 84اداروں میں بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت 12فیصد شیئرز ملازمین کو دیئے ۔ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے ٹریپریٹ لیبر پالیسی بنائی،ہم اقتدار میں آکر نہ صرف ان صلاحیت کا تحافظ کرینگے ، محنت کشوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مزید انقلابی تبدیلیاں لے کر آئے گے ۔ کنٹریکٹ یا سیلف ایمپلائیڈ اور ذریعہ مزدور کو لیبر لاء اور سوشل سکیورٹی کے دائرے کار میں لایا جائے گا اور انہیں بھی مستقل مزدوروں کا تحافظ دیا جائے گا ۔ ٹریڈ یونین پر تمام پابندیاں ختم کی جائیگی ۔ ساتھیوں اپنے اس منشور میں پہلی دفعہ لیونگ ویج کا کانسپٹ دیا ہے ، لیونگ ویج کا تعین ایک مزدور اور اس کی فیملی کے رہائش ،خوراک ،تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کو مد نظر رکھ کیا جائے گا۔ وہ لیونگ ویج جو ہر کام کرنے والے مرد و عورت خوداری کا تحفظ کرینگے ،اس کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے روکے گے اور پانچ سال کے عرصے میں کم از کم ویج کو لیونگ ویج کے برابر لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔
خواتین و حضرات اب میں آپ کی توجہ ایک ایسے مسئلے کی طرف دلانا چاہتا ہوں جس کا تعلق ہمارے مستقبل سے جوڑا ہے اور وہ مسئلہ ہے پانی کی کمی کا ماہرین کی رائی ہے کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے 2025تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہونا شروع ہوجائے گا یہ خبر ہمارے لئے خطرے کی گھنٹے سے کم نہیں اور ہمیں جنگی بنیادوں پر اس خطرے سے لڑنا ہوگا اور آج اگر ہم نے پانی بچانے کے اور بہتر استعمال کرنے کے فیصلے نہ کئے تو یہ آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو اس مسئلے پر کام کررہی ہے ہم 18سو کلو میٹر پانی کی نہروں کو پکا کیا اس سے نہ صرف پانی بچت ہوئی بلکہ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین آباد ہوئی اور لاکھوں کو روزگار ملا ، کھارے پانی کو میٹھا کرنے کیلئے 2ہزار آر او پلانٹ لگائے ۔مثال کے طور پر ہم نے مٹھی میں آر او پلانٹ لگایا جس سے دو ملین گیلن پانی حاصل کیا جاسکتا ہے ہم نے جامشوروں میں دراوت ڈیم بنایا اور ساتھ ساتھ سندھ بھر میں کئی چھوٹے ڈیم بنائے ۔افسوس کہ کے پی کے اور پنجاب میں ایک نیا پانی کا منصوبہ نہیں بنا ،میں یہ سمجھتا ہوں ، حالانکہ ہم نے مثبت اقدام اٹھائے ہیں مگر ہمیں قومی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ہمیں کنسنسس سے لوئر ریپاریاں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ڈیمز بنانے ہونگے ، ڈرپ ایریگیشن کو متعارف کروانا ہوگا ، ڈسیلینیشن پلانٹس سے سمندری پانی کو میٹھا کرنا ہوگا اور عوام کے شعور میں یہ بات بیٹھانی ہوگی اور پانی کی بچت محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ۔وہ مستقبل جو ہم اپنے بچوں کیلئے محفوظ کرینگے ۔
ساتھیوں جیسے پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جس نے پانی کی بچت کیلئے کام کیا ویسے ہی ہم غربت کے خلاف بھرپور جنگ لڑی جہاں ہم نے وفاق کے تحت بی آئی ایس پی پروگرام شروع کیا وہی سندھ میں ہم نے یونین کونسل کی سطح پر پیپلز پاورٹی ریڈیکشن پروگرام بھی شروع کیا اس سے خواتین کو بلا سود قرضے دیئے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کریں اور خود مختار بنے اب تک آٹھ لاکھ خاندان اس پروگرام کی بدولت اپنے پیروں پر کھڑے ہوچکے ہیں ۔ ہم اس پیپلز پاورٹی ریڈیکشن پروگرام کو پورے پاکستان میں پھیلائے گے اور نہ صرف یہ ہم ایک اور انقلابی پروگرام متعارف کروائیں گے جو بھوک مٹاؤں پروگرام ہے ہم غذائی قلت کے سنگین مسئلے کے حل کیلئے پیپلز فورڈ کارڈ متعارف کروائینگے اس سے مستحق خاندان کھانے پینے کی اشیا کم دام پر حاصل کر سکے گے ہم ہر یونین کونسل میں فوڈ اسٹور بنائیں گے جہاں یہ اشیا ملے گی اور یہ اسٹورز بھی خواتین ہی چلائے گی اس سے نہ صرف وہ خود مختار ہونگی بلکہ ہم غربت بیروزگار اور غذائی قلت کا مقابلہ کر سکے گے ۔غذائی قلت کئی بیماری کی وجہ ہے اور اسے کاؤنٹر کرنا ہماری ترجیحی ہے ،معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کسی بھی حکومت کی ترجیح ہونی چاہی ہے جہاں پاکستان میں 23فیصد اموات دل کے امراض سے ہوتی ہے وہاں ہم نے کراچی سمیت حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان، سیہون ، خیرپور، مٹھی، لاڑکانہ، نوابشاہ میں دل کے اسپتال کھولے ہیں اور سکھر میں جدید ترین آٹھ منزلہ اسپتال بنایا ہے جہاں پر بلکل مفت علاج ہوتا ہے اس طرح خیرپور میرس کی تحصیل گھمبٹ میں انٹرنیشنل اسٹینڈ کا اسپتال بنایا ہے جس میں جگر کی پیوند کاری کا مفت مرکز بھی ہے۔ ایس آئی یو ٹی کی مزید شاکیں کھولیں جہاں گردون کی مفت پیوند کاری کی جاتی ہے۔ ہم نے پیشنٹ اید فاؤنڈیشن کیساتھ ملکر کراچی کے جناح ہسپتال میں سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے سرطان کا جدید ترین علاج متعارف کروایا۔ پوری دنیا میں ایسی صرف 250مشینیں ہیں جبکہ ایسی واحد مشین پاکستان بھر میں صرف کراچی میں ہے۔ اس کے ذریعے دنیا بھر میں سات سے آٹھ ملین روپیہ کے اخراجات آتے ہیں لیکن یہاں مفت علاج ہوتا ہے۔اسی طرح بدین میں جدید جنرل ہسپتال اور منو بھائی ہسپتال تعمیر کیا۔ ہم نے اپنی پوری توانائی صرف کی کہ ہر شخص کو مفت اور معیاری علاج میسر آئے۔ہم آگے جاکر اس ہیلتھ کےئر کے جال کو مزید وسیع کرینگے، ہم اقتدار میں آکر صحت کے اس نظام کو پورے ملک میں وسعت دینگے۔پی پی پی صحت سب کے لئے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے عملی نفاذ کے لئے ہم ایکسپینڈنگ لنکنگ اپ اینڈ جوائننگ ان پروگرام (علاج) کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔اس علاج پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر ہر مریض کو معیاری صحت کے دائرے میں لائینگے۔لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کوتوسیع دیجائے گی۔پاکستان میں پہلی بار فیملی ہیلتھ سروس کا آغاز کرینگے۔ماں اور بچے کی صحت سے متعلق پروگرام شروع کیا جائے گا۔شہری علاقوں میں بھی سرکاری شفاخانے کھولے جائینگے۔فیملی ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے تحت ہسپتالوں میں مفت علاج کروایا جاسکے گا۔
خواتین و حضرات!
آج اس ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے تحت دوسرا مرحلہ مکمل ہونے جارہا ہے۔جہاں پر بظاہر یہ درست سمت میں یہ ایک بڑا قدم ہے وہیں پر اس وقت جمہوریت کے دشمنوں کی سازشیں عروج پر ہیں۔بے یقینی اور خوف کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔ ایسا جمہوریت میں نہیں ہوتا۔ آج سماجی آزادی پر جس طریقے سے پابندیاں لگائی جارہی ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔اور میں یہ بات کھل کر عوام کے سامنے کرنا چاہتا ہوں کہ پی پی پی کو جکڑی ہوئی اور نپی تلی جمہوریت قبول نہیں ہے۔اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔کیا یہ وہ جمہوریت ہے جس کیلئے بھٹو شہید اور بی بی شہید نے اور پی پی پی کے ہزاروں کارکنوں نے قربانیاں دیں؟لیکن دوسری طرف یہ ہم سیاستدانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم پارلیمان کو اپنے رویون سے مظبوط کریں۔سالہا سالپارلیمنٹ سے غائب رہ کر ووٹ کو عزت دو کی بات نہیں مانی جائے گی۔
اور دھرنے اور پارلیامینٹ پر لعنت بھیجنے سے بھی جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔ پی پی پی نے ہمیشہ پارلیامینٹ کی بالادستی کی بات کی ہے۔ ہر مسئلے کو پارلیامینٹ کے فورم پر حل کرنے کی بات کی ہے۔ اور پی پی پی ہمیشہ کوالٹی ڈیموکریسی کے لیئے جدوجہد اور آواز اٹھاتی رہے گی۔ ہمیں پارلیامینٹ اور جمہوریت اور پارلیامینٹ کا استحصال قبول نہیں۔ آج جدھر دیکھو انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔ پی پی پی نے ہمیشہ استحصال کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ہر شخص کے رائیٹس کو سیف گارڈ کرنا اپنا فرض سمجھا ہے۔
We believe firmly in every individual’s inalienable rights, irrespective of caste, creed, gender, religion – as guaranteed by the Constitution of Pakistan.
We have previously, not only made laws and ratified Conventions, we have also now proposed provisions to further safeguard personal freedoms.
Today, ladies and gentlemen, we stand at a crossroads.
Faced with threats and insecurities- both internal and external – we are engulfed in uncertainty.
What we need at this time is the promise of stability.
The promise of hope.
The promise of a better tomorrow.
And we stand before you today, making that very promise.
And taking forward the promise made by my mother – the promise of a peaceful, prosperous, progressive and democratic Pakistan.
ایک ایسا پاکستان جو ہرقسم کے استحصال سے پاک ہو، جس میں معاشی استحصال نہ ہو، مظلوم کا استحصال نہ ہو، خواتیں کا استحصال نہ ہو، اقلیتوں کا استحصال نہ ہو، صحت کا اور تعلیم کا استحصال نہ ہو، پارلیامینٹ اور جمہوریت کا استحصال نہ ہو۔ بی بی کا وعدہ کیا تھا؟
لے کر رہے گا ہر انسان،
روٹی، کپڑا اور مکان۔
علم، صحت سب کو کام،
ایک جمہوری پاکستان۔
اور اب بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے۔ اپنے اس منشور کے ذریعے میرا تمام استحصالی قوتوں کو یہ پیغام ہے؛
جینے دو، بند کرو یہ استحصال۔
ایک مضبوط جمہوری نظام کا وعدہ،
پاکستان کے استحکام کا وعدہ۔
https://mediacellppp.wordpress.com/

No comments: