چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کے گلگت بلتستان پیکج کو مستردکردیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے31ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کوآئینی حقوق دیے اور وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا -میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے گلگت بلتستان پیکج کو مسترد کرتے ہیں اس سے علاقے کے سیاسی استحکام پر منفی اثرات ہوں گے ۔قانون سازی کااختیارافسر شاہی کودیناگلگت کے عوام کے حقوق سے انکار ہے،وزیراعظم کے پیکج کو گلگت بلتستان کی اسمبلی نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے31ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کوآئینی حقوق دیے جبکہ گلگت بلتستان پیکج عوام کی توہین ہے،اور وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا ہے۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/27-May-2018/834749
No comments:
Post a Comment