Wednesday, April 11, 2018

عمران کو کراچی میں عبرت ناک شکست دینگے، بلاول

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ عمران خان شوق سے کراچی سے الیکشن لڑیں، ان کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ 
تھرپارکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق کا مطلب ایک صوبےکی نہیں پورےپاکستان کی حکومت ہوتی ہے لیکن نوازشریف ایک شہر کے وزیراعظم  رہے،ملک بھر کے نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا لوکل باڈی سسٹم جس جماعت کے پاس ہے وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، یہ نہ خودکام کررہے ہیں نہ کسی اور کو کرنے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، میں کراچی تبدیل کرکے دکھاؤں گا۔
https://jang.com.pk/news/477197

No comments: