پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو کھونے کا درد صدیوں تک محسوس کرتی رہے گی لیکن جنہوں نے اس عظیم لیڈر کی جان لی وہ آج تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 39 ویں یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین کی صورت میں ریاست کو متحرک، متفقہ اور مضبوط ساخت دی۔بلاول بھٹونے نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو خطے میں طاقت کے عدم توازن کے خطرات سے مکمل طور آگاہ تھے، اسی لیئے انہوں نے اپنی سفارتی صلاحیتوں کے بل بوتے بھارتی کیمپوں سے 90 ہزار پاکستانی جنگی قیدیوں کو رہا کرانے اور پاکستان کے مقبوضہ علاقے واپس لینے کے چند سالوں بعد ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کی خاطر جوہری پروگرام کا آغاز کر دیا تھا۔
https://jang.com.pk/news/473540
No comments:
Post a Comment