سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صرف جاتی امراءنے ترقی کی ہے باقی پنجاب میں ترقی کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات جیت کر اقتدار میں آکر نہ صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی بلکہ وسطی پنجاب کے کونے کونے میں بسنے والے اہل وطن کو ریاست کے ثمرات ملیں گے۔ جمعہ کے روز بلاول ہاﺅس لاہور میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب کے عوام کی مشکلات اور مرحومیوں کا احساس ہے اس لئے پارٹی کا اصولی موقف ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبہ بنا کر دینے سے ان کی مشکلات اور مرحومی کا ازالہ ہوگا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تمام صوبوں کے ساتھ انصاف ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی اور این ایف سی ایوارڈ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءکے آراوز انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بھوک ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور آخری مراحل میں ہے۔ 2018ءکے عام انتخابات جیتنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور قوت سے اپنے منشور پر عمل کرے گی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین، عامر فدا پراچہ اور
سابق ایم این اے مہرین انور راجہ بھی موجود تھے
No comments:
Post a Comment