وقاص شوکت
پاکستان کی تاریخ میں خواتین کا کردار بھی کسی اہمیت سے کم نہیں ہے ۔ وہ برصغیر کی جدوجہد ہو یا ڈکٹیٹر شپ ، ہر دور میں خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8مارچ کا دن خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمنایا جاتا ہے۔ اس دن خواتین کی جانب سے سیاسی، سماجی، فلاحی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جس میں مختلف سماجی ، سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام صوبائی دارالحکومتوں اورعلاقائی ہیڈکوارٹرز میں ’’ کاروان بینظیر ‘‘ کے نام سے ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی سے نکلنے والی ریلی کی قیادت پی پی پی خواتین ونگ پاکستان کی مرکزی صدر ایم این اے فریال تالپورکررہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ خواتین ایم این ایز، ایم پی ایز، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہوں گی۔
پی پی پی خواتین ونگ کی صوبائی صدر پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، بلوچستان، آزاد کشمیر اور فاٹا میں نکالی جانے والی ریلیوں کی قیادت کریں گی۔
ریلی سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی جس میں ایم این اے فریال تالپور ودیگر رہنما خطاب کریں گی ۔
پاکستان میں اگر خواتین کی قربانیوں اور جدوجہد کی بات کی جائے توپیپلز پارٹی اس دوڑ میں صف اول پر آتی ہے۔مسلمہ امہ میں پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کا تعلق بھی اسی پارٹی سے تھا جنہوں نے اپنے والد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بطور چیئرپرسن سب سے بڑی جمہوری پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور اسے احسن طریقے سے سرانجام دیا۔
پیپلز پارٹی پاکستان کی خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ اس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو فروغ دیا اور انہیں قائدانہ عہدے دیئے ہیں۔
* مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
* پہلی خاتون گورنر رعنا لیاقت علی خان
* قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر
*قومی اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر
*پہلی خاتون وزیر خارجہ
پاکستان میں قائم سیاسی جماعتوںمیں کوئی سیاسی پارٹی سوائے پیپلز پارٹی کے ایسی نہیں جس نے خواتین کے حقوق کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہوں بلکہ ان دیگر جماعتوں نے سیاسی ،سماجی ادوار میںخاتون رکن کیلئےرکاوٹیں ڈالی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کیلئے زمین، آمدنی، قرضہ اور انصاف کے مواقع سے وابستہ حقوق کے لئے اقدامات کئے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،فرسٹ ویمن بینک،خواتین کے لئے علیحدہ پولیس اسٹیشنز، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام،نادرا کارڈز کا مفت اجراء جس سے خواتین کی شناختی آئی ڈی میں اضافہ ہوا، بینظیر بھٹو لینڈ ٹرانسفر پروگرام،یونین کائونسل سطح پر غربت کے خاتمے کا پروگرام جس کے تحت ہزاروں خواتین مستفید ہوئیں، سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے والی تمام لڑکیوں کے لئے وظیفہ جیسے پروگرام کا اطلاق کیا۔
خواتین کی قانون سازی کے حوالے سے بات کریں تو پیپلز پارٹی نے ـ’قومی کمیشن برائے خواتین کا قیام ‘ اینٹی ویمن- پریکٹس ایکٹ،اینٹی-ایکڈ کرائمز کا قانون، ویمن ڈسٹریس اینڈ ڈیٹینشن کا قانون، ملازم پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون منظور کیا ۔
پاکستان کی سیاسی جماعت میں پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس کی قیادت میں خواتین کی تیسری نسل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادیاں محترمہ بختاور بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری حقوق اور تحفظ کی جنگ میں سب سے آگے ہیں۔
No comments:
Post a Comment