Thursday, February 22, 2018

نوازشریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں محاذآرائی چاہتے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ نوازشریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں وہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں آئینی بحران اور سسٹم میں گڑبڑ ہو لیکن ہم پر امید ہیں کہ نظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف کو احتساب کی عادت نہیں، انہیں پاناما کا نہیں بلکہ 30 سال کا حساب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈرامے بازی میں ماہر ہیں، انہوں نے ہائی جیکنگ اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کرکے ڈرامے بازی کی، نوازشریف کیا سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہیں۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے چار سال دیکھا، جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو اس وقت ووٹ اور پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رکھی، اب وہ پارلیمنٹ کی بات کررہے ہیں لیکن عوام سب جانتے ہیں، عوام انہیں الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے، انہیں عدالتوں اور عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب ہوگا اور پانچ سال کا جواب دینا پڑے گا، نوازشریف کے ساتھ مشرف کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے، سب کے لیے 
ایک قانون ہونا چاہیے۔

https://jang.com.pk/latest/452385-nawaz-wants-confrontation-between-parliament-judiciary-bilawal

No comments: