Saturday, February 17, 2018

رائو انوار سے متعلق اپنے ریمارکس پر افسوس ہے،زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے رائو انوار سے متعلق اپنے ریمارکس پر اظہار افسوس کردیا ۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر کے بارے میں ان کے منہ سے غلط الفاظ ادا ہوئے،جن پر افسوس ہے۔
ان کا کہناتھاکہ ماورائے عدالت قتل گھناونا جرم ہے جس کی کوئی معافی نہیں،لوگوں کو جبری لاپتہ اور جعلی مقابلوں میں ہلاک کرنا قابلِ نفرت جرم ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا یہ بھی کہناتھاکہ شہریوں کو غائب کرنا اور انہیں ماورائے عدالت قتل ایک جیسے جرائم ہیں،پی پی ایسے اقدامات کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔
سابق صدر نے کہا کہ ان کے رائو انوار سے متعلق ادا کئے گئے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
آصف زرداری نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ پر اسر ار انداز میں پی آئی اے کی نجکاری سے باز رہے،اس اقدام کا مقصد الیکشن سے قبل پیسے بنانا ہے،خریداروں کو بھی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو قومی ائرلائن کی نجکاری سے بے خبر رکھنا جر م ہے۔

https://jang.com.pk/latest/450145-asif-zardari-regrets-his-remarks-on-rao-anwar

No comments: