Saturday, January 20, 2018

ن لیگ کی حکومت نے سی پیک پر قبضہ کرلیا ہے ،بلاول - #BalochistanBhuttoKa

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے سی پیک پر قبضہ کرلیا ہے ،عوام جانتے ہیں سی پیک کا اصل مالک کون ہے۔
حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے چین سے تعاون کا ہاتھ بڑھایا، 2013میں سی پیک معاہدہ کیا ، یہ سی پیک پر جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے بلوچستان کو کالونی سے زیادہ اہمت نہیں دی،سی پیک کا مغربی روٹ نظرانداز کرکے بلوچستان کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھی خاص ذہنیت نے چھوٹے صوبوں کو اپنی کالونی سمجھا ،ہم نے اقتدار میں آتے ہی آمر کو ایوان صدر سے باہر نکالا، ہم نے سیاسی کارکنوں کے خلا ف مقدمات ختم کیے ، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار سال میں تین وزرائے اعلیٰ آئے، ایسے لگ رہاتھا کہ ن لیگ نے بلوچستان کو ٹھیکے پر دے دیا ہو، ہم پر بلوچستان میں تبدیلی کا الزام لگاتےہیں ، ہمارا توایک ایم پی اے بھی نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ، بلوچستان نے آپ پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے۔

https://jang.com.pk/latest/436837-pml-n-govt-has-hijacked-cpec-project-bilawal

No comments: