Saturday, December 30, 2017

عمران، نوا زشریف کو پارٹی عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں اپنی اے ٹی ایم کو نہیں، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران نوازشریف کو پارٹی عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں، اپنے اے ٹی ایم کونہیں،عمران خان کا اے ٹی ایم خراب ہو چکا ہے،عمران خان عائشہ گلالئی کے الزامات کا جواب دیں،عمران کے موبائل ڈیٹا سے دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائے گا،عمران خان اپنا بلیک بیری تحقیقاتی اداروں کے حوالے کریں،تحریک انصاف نے ناچ گانے کی سیاست متعارف کی، پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان نے اپنے وزیر اعلیٰ پر کرپشن کا الزام لگایا،عمران خان نے اپنے ڈر سے احتساب کمیشن کو بند رکھا ہے،سی پیک منصوبے سے پختونخوا کے وزیر اعلیٰ مطمئن ہیں مگر اسپیکر نہیں ،سی پیک کا وعدہ نواز شریف نے کیا ، مگر پورا نہیں کیا،وعدے کے باوجود فاٹا کو پختونخوا میں ضم نہیں کیا گیا،وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ نواز دور کے وعدے پورے کرے، اپنی زندگی میں نواز شریف جیسی جھوٹی حکومت نہیں دیکھی،وہ میونسپل پارک چارسدہ میں پی کے 17کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ ورکر کنونشن سے پارٹی کے ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ضامن نہیں بنتا دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہونگےنہ دہشت گردی ختم ہو گی۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام پانچ سال تک صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مراعات لیتی رہی مگر انتخابات کا سن کر دونوں پارٹیاں نفاذ اسلام کے نام پر دوبارہ اتحادی بن گئیں۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے اے ٹی ایم کو نااہل قرار دیا مگر موصوف مانتے نہیں۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان ایک ناز ک دور سے گزر رہا ہے مگر بد قسمتی سے ہمیں تاریخ کی بد ترین حکومت ملی ہے جس کے جھوٹ اور وعدہ خلافی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ سی پیک میں نوا ز شریف نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کو اپنا حق دینے کا وعدہ کیا مگر بعد میں مکر گئے۔ فاٹا کو سی پیک میں نظر انداز کرکے فاٹا میں معدنیات اور تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں کو بھی سی پیک سے محروم کیا گیا۔ وزیر اعلی پر ویز خٹک سی پیک سے مطمئن ہیں مگر اسپیکر اسد قیصر سی پیک کے خلاف عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں۔

https://jang.com.pk/print/425910-todays-print

No comments: