سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو ترقی پسند ملک بنانے کیلئے جدوجہد کی۔
بینظیر بھٹو شہید کی10 ویں برسی پر پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو مذہب کے نام پر ریاست کو یرغمال بنانے کے خلاف لڑائی میں پر عزم رہیں، بینظیر جانتی تھیں کہ مذہبی انتہا پسند انہیں راستے سے ہٹانا چاہتے تھے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر نے اپنی آنکھوں میں پاکستانی عوام کیلئے خواب سجا رکھےتھے، وہ پاکستان کو ترقی پسند ملک بنانا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی آج جمہوریت اور آئین کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
https://jang.com.pk/latest/424396-benazir-struggle-for-the-development-of-pakistan-zardari
No comments:
Post a Comment