M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Wednesday, October 11, 2017
پی ٹی آئی ایک گاؤں نہیں بناسکی، پاکستان کیا بنائیگی؟زرداری
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج پرویز خٹک کے گاؤں میں ہوں، پی ٹی آئی ایک گاؤں نہیں بنا سکی، پاکستان کیسے بنائے گی۔
سابق صدر آصف زرداری نے نوشہرہ کے قریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی علاقے مالکی شریف میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویز خٹک کو جانتاہوں، یہ میرے دفتر میں بیٹھے ہوتے تھے ،خٹک حکومت نے گندگی کی، فراڈ کیا ، لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، خیبر بینک بھی نہ چھوڑا ۔
سابق صدر نے کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی، لوگوں کو نکالنا، ہر قسم کا فراڈ کیا، یہ فیصلے اور مک مکا کی سیاست کرتے ہیں، یہ دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں ،پختونوں کو میں نے شناخت دی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بہنوں اوربھائیوں کےساتھ ہونے والاظلم سب کے سامنے ہے،پختون ہمارے بھائی ہیں، انہیں اپنا مانا ہے، انہیں پاکستان میں داخل کیا ہے،برصغیر میں اسلام فقیروں کے در سے آیا ہے ۔
آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے نکالے گئے ہزاروں لوگوں کو بحال کرایا، سینیٹ میں پی ٹی آئی اور اے این پی نے ووٹ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں، انہیں نہیں پتہ دھرتی کی کیا مانگ ہے، دھرتی کیا چاہتی ہے،پختونوں کو شناخت اس لئے دی کہ بھارت پختونخوا میں نہ گھسے، پختون اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ رکھےیں، کسی کے ساتھ نہ جڑیں ۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،وہاں بی جے پی کے خوف سے ووٹ دیتے ہیں،کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ آپ جانتے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ پاکستان بنانےمیں بزرگوں نے بہت تکلیف اٹھائی، ہمیں پاکستان اور پختونوں کی قدر کرنی چاہئے، پختونوں کو شناخت دے کر احسان نہیں کیا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر کےپی کے کو خوشحال کریں گے، یہاں انڈسٹریاں لگائیں گے، جس کا جوعلاقہ ہے اس پر اس کا حق پہلے ہے، ہم ہر مشکل اور مصیبت کو ٹھیک کریں گے۔
https://jang.com.pk/latest/387565-pti-failed-to-buil-village-cant-bult-new-pakistan-zardari
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment