Saturday, August 19, 2017

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے میں
لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
مردان میں ڈی ایف او نے تیس لاکھ پودوں کی نرسریاں غیرقانونی طور پر دیں جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔جیونیوز کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق مردان میں ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر اور ماتحت عملے نے 30لاکھ پودوں کی نرسریاں غیرقانی طور پر دیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایف او اور نرسری مالکان نےملی بھگت کے ذریعے لاکھوں روپے آپس میں تقسیم کیے، جبکہ ضرورت مند خالی ہاتھ ڈی ایف او کے دفتر سے لوٹ جاتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مردان میں لوگوں کے ذریعے پودے لگانے کا کام ناکام ہوا۔
سکریڑی ماحولیات نذر حسین شاہ کے مطابق شکایات ملنے کے بعد ڈی ایف او سمیت دس افراد کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے، انکوائری کے دوران 10 افراد غفلت اور کرپشن کےمرتکب پائے گئے، نذر حسین کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن کرنے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائیگا۔معلوم ہواہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان نے بھی خیبرپختونخواکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے ہیں انہوں نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں بعض دستاویزات بھی شیئرکی ہیں۔
https://jang.com.pk/print/363440-todays-print

No comments: