Tuesday, August 15, 2017

ن لیگ نے جو راستہ اپنایا ہے وہ قطعاً درست نہیں ‘ اعتزاز احسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر بات ہو سکتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے اسے تسلیم نہ کرنے کیلئے جو راستہ اپنایا ہے وہ قطعاً درست نہیں ، یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر (ن) لیگ اور نواز شریف کاکردار سب کے سامنے ہے اور میڈیا کے پاس اس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ جب یہ مجبور ہوتے ہیں تو ان کا رویہ بڑا معصومانہ ہوتا ہے اور جب یہ مشکل سے نکل جائیں اور تھوڑی تقویت مل جائے تو پھر یہ گلے پڑتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی کی بات کی ہے لیکن (ن) لیگ والے پارلیمان کو اہمیت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران جب مشکلات تھیں تو کیا پیپلز پارٹی کی تجویز پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر تقویت نہیں لی گئی اور یہ اقدام جمہوریت کے لئے تھا ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے ہم تو کہتے ہیں جرات کا مظاہرہ کریں اور سازش کرنے والے کو بے نقاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے جلسے اور استقبالی ریلیاں دیکھی ہیں انہیں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔ (ن) لیگ والے میڈیا کے زور پر 
عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھو نک سکتے ۔
https://jang.com.pk/print/361379-todays-print

No comments: