Sunday, July 30, 2017

بلاول بھٹو نےلاڑکانہ میں امراض قلب کے اسپتال کا افتتاح کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اندرون سندھ کے پہلے نیشنل انسٹی ٹیوٹ
آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کا افتتاح کیا ،35کروڑ روپے سے بننے والے اس سینٹر میں ابتدائی طور پر 12 کمرے تعمیر کئے گئے ہیں۔
لاڑکانہ میں امراض قلب کے اسپتال کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سب کا بلاتفرق احتساب ہونا چاہیے،یہ وقت ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دینے کا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت یا پارلیمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،ہم احتساب کے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
سینٹر کے لئے انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی کے لئے کیتھ لیبارٹری ،وینٹی لیٹرز اور متعلقہ مشینری ،این آئی سی وی ڈی 2 ماہ پہلے فراہم کی گئی ہیں۔
اسپتال میں 3 ماہرین امراض قلب سمیت 25افراد پر مشتمل عملہ بھی متعین کردیا گیا ہے، اس سینٹرمیں اب تک 175مریضوں کی انجیو گرافی اور انجیوپلاسٹی مفت کی جاچکی ہے ،یہاں اندرون ملک سمیت سندھ اور بلوچستان کے مریضوں کا مفت علاج 
کیا جائے گا۔

https://jang.com.pk/latest/354191-chairman-pp-bilawal-bhutto-addresses-inauguration-ceremony-of-national-institute-of-cardiovascular-diseases-center-in-larkana

No comments: