Tuesday, June 6, 2017

وفاقی بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا ہے :پاکستان پیپلزپارٹی سندھ

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نے ایک مکمل عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا، نوازلیگ کا شیر ہمیشہ ملکی اداروں پر حملہ آور ہوا ہے، پانامالیکس سے بچنے کے لیے نوازلیگ ملک کے معتبر اداروں پر حملہ آور ہورہی ہے، 2018 کے عام انتخابات میں ملک کا عوام پانامالیگ کا احتساب کرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکیوٹو کمیٹی کا اجلاس آج یہاں سندھ اسیمبلی بلڈنگ میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، نفیسہ شاہ، سینیٹرعاجز دھامراہ، سید ناصر حسین شاہ، مولا بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، حمیرہ علوانی، عبدالواحد سومرو اور نعمان شیخ نے شرکت کی، اجلاس میں کہا گیا کہ نواز لیگ نے ملکی اداروں پر حملہ کرنے کے لیے نہال ہاشمی کی تقریر اور بعد میں اس کی جعلی استعفیٰ کا ڈرامہ رچایا، اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوازلیگ حکومت نے پہلے ہی سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے عوام کا جینا محال کردیا ہے، نوازلیگ کو سندھ کے عوام کی تکالیف کا احساس نہ پہلے کبھی ہوا ہے اور نہ اب کبھی ہوگا، پیپلزپارٹی سندھ ایگزیکیوٹو کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے معزز ایوان کے اراکین کو دھمکیاں دینے پر بھی کڑی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ خواجہ اظہار الحسن کی دھمکیوں سے لگتا ہے کہ متحدہ پاکستان کے اندر موجود الطاف حسین کا روح باہر نکل رہا ہے، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں پر حکومت سندھ کے اقدامات کو سراہا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے، 2018 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کے بنیاد پر ایک بارپھر اقتدار حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں مخالفین کو سندھ میں پیپلزپارٹی کے سامنے مقابلے کے لیے امیدوار بھی نہیں ملیں گے، نثارا حمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے ، پیپلزپارٹی اور عوام کا یہ اٹوٹ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔



https://mediacellppp.wordpress.com/

No comments: