Saturday, May 27, 2017

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر پاکستان اور دیگر ممالک میں موجود امتِ مسلمہ کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماۃِ رمضان کی آمد کے موقع پر پاکستان اور دیگر ممالک میں موجود امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برکتوں و فضیلتوں سے بھرا یہ مہینہ ہمیں تقویٰ، صبر، رواداری اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ اپنے جاری کردۃ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ ماۃِ رمضان ہی تھا، جس کے دوران اللہ تعالیٰ نے ھمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر قرآن شریف نازل کیا ۔  انہوں نے علماءُ و مشائخ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں تشدد اور عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے قلع قمع کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے متمول اور صاحب حیثیت لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماۃ رمضان کے دوران اپنے دسترخوان کو غرباءُ، مساکین و ضرورتمندوں کے لیئے وسیع کریں۔

No comments: