M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Monday, April 3, 2017
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام - #SalamSZAB
نودیرو (03 اپریل 2017) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کے سامنے حائل کردہ تمام خرابیاں و رکاوٹیں پاکستانی عوام کی مدد سے دور کر دی جائینگی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت بھی انہیں اپنے مشن کے متعلق متزلزل نہ کر سکی تو انتقامی کارروایاں، بھیانک الزامات وسازشیں انہیں کیسے روک سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کا فلسفہ یہ تھا کہ پاکستان ایک جمہوری، مساوات پر مبنی، ترقی پسند، پرامن اور مثالی اسلامی مملکت ہو، جہاں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں، لیکن آج بھی اس فلسفے کیخلاف آمریتی، سیاسی شارک مچھلیوں اور ان کی کٹھ پتلیوں کی جانب سے انتقامی کارروایوں اور صریحاََ پروپیگنڈہ کی صورت میں سخت مزاحمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے مشن و نظریئے کی طاقت کا نتیجہ ہے کہ 38 سال قبل انہیں عدالتی قتل کے ذریعے شہید کیا گیا لیکن ان کے پیروکاروں میں جرئت و جذبہ آج بھی غیرمتزلزل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور دنیا بے صبری سے منتظر ہیں کہ اس وزیراعظم کے عدالتی قتل پر نظرثانی کے لیئے بھیجے گئے صدارتی ریفرنس کی شنوائی کب ہوگی، جس نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کے دفاع و معشیت کو مستحکم بنانے کے لیئے دیگر لاتعداد و اہم ترین منصوبوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرد ایک ووٹ، تمام شہریوں کے لیئے پاسپورٹ کی فراہمی، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ان بہت سارے اقدامات میں سے چند انقلابی اقدامات تھے، جنہون نے ایک متحرک قوم کے لیئے مضبوط بنیاد رکھی۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھٹو ازم پارٹی قیادت و کارکنان کی رہنمائی کرتا رہے گا اور انصاف وراست بازی پر مبنی مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے ذریعے ہر پاکستانی کو روٹی، کپٹرا اور مکان کے لیئے جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ آمریتی قوتوں کی جانب سے بھٹو ازم کے متعلق بنائے گئے بیانیئے ایک دن مکمل طور پر دم توڑ دینگے اور پاکستان شہید بھٹو کے مشن کے مطابق ایک مضبوط وفاق کی صورت میں دنیا کے نقشے پر جگمگائے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment