نودیرو (5 اپریل 2017) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد کے شہید ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے عوام کو ذھنی سکون سے محروم کر دیا ہے، نیز وہ ہمارے جوانوں، شہریوں، اسکولوں، ہسپتالوں، مذہبی مقامات وغیرہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کا خاتمہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ قومی ایکشن پلان پر چاروں صوبوں میں یکساں طور عملدرآمد کیا جائے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں اور پی پی پی ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے تمام متاثرین کی وارث ہے اور متاثر خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ لاہور بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بھتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
https://mediacellppp.wordpress.com
No comments:
Post a Comment