Sunday, February 26, 2017

Pakistan - دہشت گردی کے سہولت کار کو اس کے خاتمے کی ذمہ داری دی جائے تو نیشنل ایکشن پلان ناکام ایکشن پلان ہی بنے گا

PAKISTAN'S INTERIOR MINISTER SUPPORTS TALIBAN.
کراچی(24فروری) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے جب دہشتگرد ی کے سہولت کار کوہی اس کے خاتمے کا ذمہ دیا جائے گا تو نیشنل ایکشن پلان ناکام ایکشن پلان تو بنے گا، جب بھی ملک میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ پیش آتا ہے تو وزیر داخلہ چودھری نثار چوہوں کی طرح بل میں چھپ جاتے ہیں اور جب حالات بہتر ہوتے ہیں تو اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے جھوٹ بولنے بل سے باہر نکل کر میڈیا کے سامنے آجاتے ہیں، چودھری نثار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات چاروں صوبوں میں پیش آئے لیکن چودھری نثار کو سیکیورٹی کی ناکامی صرف سندھ میں نظر آئی ہے کیونکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس سے ان کی ’’پیپلزپارٹی فوبیا‘‘ عیاں ہو چکی ہے، دہشتگردوں کی ہلاکت پررونے والے چودھری نثار کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عمل نہیں ہو رہا ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے ، چودھری نثار نے ’’اچھے دہشتگردوں‘‘ کو پناہ دے رکھی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں دہشتگردوں اور ان کے ہر قسم کے سہولیت کاروں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں تو پورے ملک سے دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔




No comments: