Thursday, February 23, 2017

دہشتگرد انسانیت کے دشمن‘ قوم کو شہید اہلکاروں پر فخر ہے: بلاول



کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور سکیورٹی فورسز کے جن باہمت اہلکاروں نے دہشت گردوں سے لڑکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے پوری قوم کو ان پر فخر ہے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف مہم میں سکیورٹی اداروں اور پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو بلاول ہاﺅس میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کہی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی اندرونی ہو یا بیرونی اسے ختم کرکے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام امن پسند عالمی قوتیں دہشت گردی کے خلاف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو اللہ اور عوام معاف نہیں کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے، صرف سندھ حکومت اس پر عمل درآمد کررہی ہے، باقی صوبے بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کی تقرری کے لیے امیدواروں سے انٹرویوز لینے کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔بدھ کوبلاول بھٹوزرداری نے بلاول ہاﺅس میں لاڑکانہ ، سکھر ڈویژن اور ان سے منسلک اضلاع کے عہدیداروں کے امیدواروں سے انٹرویوزلیئے۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو ودیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ نئی تنظیم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کیونکہ پارٹی آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی طرف جارہی ہے۔

https://ppppunjab.wordpress.com/

No comments: