Monday, February 20, 2017

سانحہ سیہون پر دل خون کے آنسو رورہا ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کب ہوگا؟ بلاول بھٹو زرداری



چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے،وفاق اور سندھ حکومت کو مل کر کام کرنے کی
ضرورت ہے،ہمیں جذبات کے بجائے تحمل سے کام کرنا ہوگا،سانحہ سیہون پر دل خون کے آنسو رورہا ہے۔اتوار کو نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق اور سندھ حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں جذبات کے بجائے تحمل سے کام کرنا ہوگا،سانحہ سیہون پر دل خون کے آنسو رورہا ہے۔دہشت گرد سرعام گھوم رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کب ہوگا؟پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قلندر کے مزار پر دھماکے نے مجھے بہت افسردہ کردیا ہے دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے کہا کہ آپ انسان بنیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے ہی دہشت گردی کے خلاف قابو پایا جاسکتا ہے ۔وہ پیپلز میڈیکل کالج اسپتال میں سانحہ سیہون کے 37 زخمی جن میں بچے مرد اور خواتین شامل تھیں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے تمام زخمیوں کا بہترین علاج کرنے اور انہیں تمام طبی سہولیات دینے کے احکامات دئے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کہا کہ آپ انسان بنیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی سے ہی قوم کو تحفظ مل پائے گا ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں دلی طور پر بہت افسردہ ہوں قلندر کی دھرتی اور ان کے مزار کو نشانہ بنایا گیا یہ لوگ مسلمان نہیں اسلام دشمن ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے کوئی امداد نہ دینے کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں مل کر کام کرنے کا ہے نواز شریف یہاں آئے انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی یہ بہت ہے ہمیں مل کر اور یکجہتی کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے خلاف آگے بڑھنا ہے ۔افغانستان سے دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی ہوں ہم اپنے ملک میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے ہماری فورسز دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔
https://ppppunjab.wordpress.com/

No comments: