Friday, December 16, 2016

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ ارمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلبا کو خراج عقیدت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور آرمی اسکول سانحہ میں دو سال قبل دہشتگردوں کے ہاتھوں بے رحمی سے شہید کئے گئے141معصوم
طلباء اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، سانحہ اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معصوم بچے ہمارے معاشرے کے مستقبل کی امید کی نمائندگی کر رہے تھے لیکن حیوانوں نے ان کو مرجھا کر قوم کی امید کو قتل کردیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ان معصوم بچوں کے والدین کا دکھ اور دردگہرائی سے سمجھ سکتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشتگردی کی اس عفریت کے متاثر ہیں جس نے ان سے ان کی والدہ اور پوری قوم کی امید شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو چھین لیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ان کی پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف کسی اچھے یا برے دہشتگرد کی تفریق کے بغیر بالکل واضح موقف ہے، ایک دہشتگرد، دہشتگرد ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دہشتگردوں کو ان کے حال یا ماضی کا خیال کیے بغیر ختم کرنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے والدین کو سلام پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے دکھ اور درد کو طاقت میں تبدیل کرکے معاشرے کو پشاور اور لاہور میں ’’ شہداء اے پی ایس ٹراما سینٹرز‘‘ دیے ہیں جہاں پر معصوم شہداء کی یاد میں ایک مقدس مقصد کے طور سب سے زیادہ تکالیف والے افراد کا علاج کیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف لڑتی رہے گی اور دہشتگردوں کے موت پر آنسو بہانے والوں اور قوم پر دہشتگرد حملوں کے دوران چھپ جانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ https://mediacellppp.wordpress.com/2016/12/16/%DA%86%D8%A6%DB%8C%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%86-%D9%BE%DB%8C-%D9%BE%DB%8C-%D9%BE%DB%8C-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%88%D9%84-%D8%A8%DA%BE%D9%B9%D9%88-%D8%B2%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3/

No comments: