Friday, December 4, 2015

سال میں چار بجٹ حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے ،خورشیدشاہ

https://ppppunjab.wordpress.com/

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے سال میں چار بجٹ پیش کرنے کا وطیرہ بنا لیا ہے۔پشاور میں زلزلہ زدگان کے لیئے سندھ حکومت کی جانب سے پچاس ہزار کمبل اور تین جنریٹرز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیئے۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی می تمام اپوزیشن جماعتیں الگ الگ نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔مرکزی حکومت نے رواں سال میں چار بجٹ پیش کرنے کا وطیرہ اپنا لیا ہے۔تمام اپوزیشن جماعتوں نئے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف قومی اسمبلی میں اواز اٹھائیں گی۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا دعویٰ فی الحال غلط ہو گا۔تاہم دہشتگردی کے واقعات میں کمی رو نما ہوئی ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائے رہے ہیں۔

No comments: