Monday, November 2, 2015

جو لوگ کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ان کی پیش گوئیاں خاک میں مل گئیں، آصف زرداری #lbpolls2015

اسلام آباد: پاكستان پيپلز پارٹی كے شریک چيئرمين اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جو لوگ پيپلزپارٹی كے بارے ميں ايسے تبصرے كررہے تھے كہ پارٹی كی صورتحال نہايت خراب ہے اور پارٹی ختم ہوچکی ہے ان كی ساری پيشن گوئياں خاک ميں مل گئی ہيں۔
اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب ميں بلدياتی انتخابات كے پہلے مرحلے ميں كامياب ہونے والے امیدواروں كو مباركباد دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اختيارات نچلی سطح پر منتقل كرنے كے لئے آگے كی جانب ایک قدم ہے اور بلدياتی انتخابات كے آئندہ مراحل مكمل ہونے كے بعد اختيارات نچلی سطح تک منتقل ہو جائيں گے جو کہ جمہوری نظام کا ایک جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات كے مكمل ہونے سے جمہوريت مضبوط ہوگی اور 

جمہوری نظام ميں زيادہ سے زيادہ لوگ شريک ہو جائيں گے۔
سابق صدر نے انتخابات کے دوران خيرپور اور فيصل آباد ميں ناخوشگور واقعات ميں ہلاکتوں پر سخت دكھ اور افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ ايسے واقعات كے دوبارہ وقوع پذير ہونے سے روكنے كے لئے اقدامات كئے جائيں۔ انہوں نے پارٹی كے مختلف سطح كے عہديداروں سے كہا كہ بلدياتی انتخابات كے اگلے مراحل كی تياری كريں اور نومنتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیں۔

No comments: