M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Thursday, November 12, 2015
- #DiwaliWithBilawal: Chairman PPP Bilawal Bhutto ’s speech in Mithi
یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک دوسرے کے دشمن سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف دوست بن جاتے ہیں ، نیا نعرہ دیتے ہوئے کہاکہ ’نہ پیر جو نہ میر، ووٹ صرف تیر جو‘ ’نہ پیر جو نہ میر، ووٹ بے نظیر جو‘ ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو میاں صاحب ان کے راون ہیں،دوسری طرف بلے والے ہیں جو تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں یہ سب یہاں محض دیدار کرنے آتے ہیں ۔مٹھی میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں وزیراعظم آئے تھے ،کچھ وعدے اور اعلانات کیئے اور پھر چلے گئے لیکن افسوس وہ وعدے وعدے ہی رہے ۔آج مٹھی کی عوام کی طرف سے پوچھتا ہوں میاں صاحب کیا ہوا ان اعلانات اور وعدوں کا ؟کچھ تو پیچھے چھوڑ کے جاتے ؟۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف میاں صاحب آئے اور دوسری طرف راون ، میاں صاحب تھر کے لوگ آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اس راون کو بھی آپ اپنے ساتھ لے جائیں ۔لیکن ہم جانتے ہیں آپ نہیں لے جا سکتے ،ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ اچھا کام بھی پیپلز پارٹی تھر کے لوگوں کی معاونت سے کرے گی اور ایک بار پھر سے دیوالی منائیں گے ۔پنجاب میں ایک دوسرے کے دشمن سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف دوست ہیں ۔الیکشن میں ایک ہی پوسٹر پر شیر اور بلے کی تصویر ہوتی ہے ۔یہ پیپلز پارٹی کیخلاف بدین ،ٹھٹھہ بے نظیر آباد ،ٹنڈو اللہ آباد اور عمر کوٹ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔یہ سب اس لیئے آپس میں مل جاتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی غریبوں اور ہاریوں کی بات کرتی ہے ، نوجوانوں ، طلبہ ،پسے ہوئے طبقات،عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔پیپلز پارٹی عوام کی بات کرتی ہے اور یہ سب عوام اور غریب کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ عورتوں اور اقلیتوں کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ،یہ اندھیروں کے پجاری اور ہم روشنیوں کے امین ہیں۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی بار لاڑکانہ میں ہندو دوستوں کے ساتھ دیوالی منائی اس دفعہ یہاں منا رہا ہوں ،کچھ سیاستدان سندھ کے علاقوں کراچی اور عمر کوٹ میں دیوالی منانے آئے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں لیکن انہیں ووٹ نہیں ملیں گے۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment