Thursday, October 22, 2015

پاکستان میں بحالی جمہوریت کی جدوجہد میں مادرجمہوریت کا ناقابل فراموش کردار مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ملک میں جمہوریت کے مقصد اور پاکستان کے عوام کو آمریت سے چھٹکارہ دلانے کے لیے اپنا شوہر، دو جواں بیٹوں اور ایک بیٹی کی قربانی دی،ساتھ ساتھ وہ اس ملک میں جدوجہد کرنے والے ہر مرد اور عورت کے لیے لجنڈ بن گئیں ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ، شہید محترم بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور صنم بھٹو کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جو دکھ، تکالیف اور صعوبتیں برداشت کیں ان کی مثال جنوبی ایشیا کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی، انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بیگم نصرت بھٹو مادر جمہوریت اور تمام جیالوں کی ماں تھیں،ہر پارٹی کارکن کو پہچانتی تھیں، خود دکھ برداشت کرنے کے باوجود بھی کارکنان کے لیے زندہ دلی کا سبب بنی رہتی تھیں، بیگم نصرت بھٹو نے جسمانی ٹارچر اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ہر قدم پہ بہادری سے جدوجہد کی ، انہوں نے اپنی بیٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ ملکر آمریت کے کالے دور میں بھی پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ قیادت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری نانی بیگم نصرت بھٹو انتھک جدوجہد کی پہچان تھیں اور وہ پاکستان کے عوام اورخصوصاً جیالوں کے دلوں میں ہمیشہ یاد رہے گی جن کو وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی مانند سمجھتی تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے اپنے پچھلے نسلوں پر فخر ہے جنہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، پسماندہ اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کے لیے ان کے ویژن اور مشن کے تحت جدوجہد جاری رہے گی۔

No comments: