وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملالہ یوسفزئی کوآج اوسلو میں نوبل انعام ملنے پر مبارکباد د یتے
ہوئے کہا ہے کہ ملالہ کی اس کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کی جدوجہد تعلیم اور خصوصاً لڑکیوں میں تعلیم کو عام کرنا ہے اور انکی اس جدوجہد اور پرچار سے نہ صرف قبائلی علاقوں بلکہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری تعلیمی پروگرام کو فروغ حاصل ہو گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائیٹی کا بھی اہم کردار ہوتا ہے اور ملالہ کی اس کامیابی سے سول سوسائیٹی میں بھی ملک اور قوم کی ترقی کے لئے ایک اہم جذ بہ بیدار ہو گا
No comments:
Post a Comment