Sunday, November 30, 2014

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ، آصف علی زرداری تقریب سے خطاب کرینگے

http://dunya.com.pk/



پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے مرکزی تقریب بلاول ہاؤس لاہو رمیں ہو رہی ہے ۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب سے خطاب کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے 47 ویں یوم تاسیس کی تقریب بلاول ہاؤس لاہور میں ہو رہی ہے ۔ بلاول ہاؤس لاہور میں اس وقت میلے کا سماں ہے ، ڈھول کی تھاپ نے جیالوں کا خوب جوش بڑھایا ہے ۔ جیالے جئے بھٹو اور جئے بلاول کے نعرے بھی لگا رہے ہیں ۔ پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کے لیے کارکن دور دراز سے قافلوں کی صورت میں پہنچ رہے ہیں ۔ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بڑا قافلہ پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر علاقوں سے بھی قافلے آرہے ہیں ۔ بلاول ہاؤس میں جیالوں کے لیے ظہرانے کا وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔

No comments: