Monday, June 16, 2014

پاکستان پیپلزپارٹی نے شمالی وزیرستان آپریشن کی حمایت کردی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے شمالی وزیرستان آپریشن کی حمایت کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ آپریشن پر
وزیراعظم کو پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے پر پوری قوم اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم نے پہلے بھی مذاکرات اور آپریشن کے حوالے سے ٹائم فریم مانگا تھا، آپریشن اچھا اقدام ہے دیر آیا درست آیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، کے پی کے اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جایئں، ان کا کہنا تھا کہ فتح عوام کی ہوگی اور دہشت گردوں کا قلع قمع ہوگا، آپریشن کے فیصلے میں حکومت، عسکری قیادت اور قوم کے ساتھ ہیں۔ سماء

No comments: