Friday, November 8, 2013

پرویز مشرف کی رہائی خفیہ ڈیل کا نتیجہ ہے: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

http://mediacellppp.wordpress.com/
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پرویز مشرف کی ضمانت کو این آر او کے تحت قرار دے دیا۔ کہتے ہیں طریقے کے ساتھ مقدمات کمزور کر کے پرویزمشرف کی ضمانتیں ہوئیں، رہائی خفیہ ڈیل کا نتیجہ ہے۔ سابق پرویز مشرف کی غازی عبدالرشید قتل کیس میں ضمانت ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا جانا طے ہو چکا تھا۔ 20 دن پہلے کہہ دیا تھا کہ مشرف رہا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی ضمانت پر رہائی این آر او کے تحت کی گئی جس این آر او پر عدلیہ اور ن لیگ نے شور مچایا آج خود وہی کام کیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی رہائی خفیہ ڈیل کا نتیجہ ہے، طریقے کے ساتھ مقدمات کمزور کر کے پرویز مشرف کی ضمانتیں ہوئیں۔

No comments: