سیاستدانوں کو تنقید برداشت کرنا سیکھنا چاہئے: صدر زرداری
(دنیا نیوز)
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 65 سال میں ایوان صدر سے عزت سے رخصت ہونے والا پہلا صدر ہوں ۔ جمہوریت اور معیشت کے استحکام کے لئے نواز حکومت سے تعاون کریں گے تاہم جہاں ضرورت پڑی تنقید بھی کریں گے۔
ایوان صدر میں صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں کہا تھا کہ ہم ہیڈ لائن نہیں تاریخ بنانے نکلے ہیں کچھ لوگوں نے اس کا غلط مطلب لیا ،پانچ سال میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کیں، ہو سکتا ہے ہم کئی جگہوں پر ناکام رہے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پر تحفظات کے باوجود نتائج تسلیم کئے ، سیاستدانوں کو تنقید برداشت کرنا سیکھنا چاہیئے۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ جمہوریت کا تسلسل ہے کہ نواز شریف کو چینی وزیر اعظم سے ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر متعارف کرایا، چین کے ساتھ معاشی تعاون کی پالیسی میں نے شروع کی۔ امید ہے نواز حکومت یہ پالیسی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کے ثمرات ہیں کہ آج کل زیادہ مصروف نہیں ہوں۔ ٹی وی دیکھنے اور اخبار پڑھنے کا وقت مل جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment