Let Us Build Pakistan -by Malick Ashterبھولے باپ کا زیادہ بھولا بیٹا۔ڈاکٹر ارسلان ۔۔۔۔از۔۔۔۔۔مالک اشتر تو جناب حالیہ ٹریپ ااور عدلیہ کے خلاف ’’سازش‘‘ کا شکار ہونے والے سیدھے سادھے ، بھولے بھالے ’’معصوم‘‘ ڈاکٹر ارسلان کا کردار سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ان کے انتہائی ایماندار ،شریف النفس اور بے حد قابل والد ماجد کی ذات گرامی کا کچھ احاطہ کیا جائے تاکہ اس ’’سازش ‘‘ کو بے نقاب کرنے میں کچھ مدد ملے ۔ کسے معلوم تھا کہ 12 دسمبر 1948کو پیدا ہونے والا یہ عظیم سپوت ایک دن وطن عزیز پاکستان کا 18واں چیف جسٹس ہی نہیں بلکہ میڈیا کا تخلیق کردہ ہیرو ، شریف برادران اور تحریک انصاف کی آخری امید اور لعل مسجد والے اسلام کا خلیفہ بھی ثابت ہوگا۔ بہرحال یہ اعزاز قدرت نے سرزمین پاکستان کو ہی بخشا بسرو چشم۔ ابتدائی ریکارڈ نام افتخار محمد چوہدری، میٹرک تھرڈ ڈویژن، انٹرمیڈیٹ دوبار فیل (پاس کرنے کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہوسکا کہ کہاں سے کیا۔ فقط ایک بیان حلفی موجود ہے جس میں چیف صاحب معترف ہیں کہ وہ انٹرمیڈیٹ میں دو مرتبہ فیل ہوئے تھے لیکن بعد میں گریجویشن کرلیا) بی اے تھرڈ ڈویژن ، جائے پیدائش مشکوک، ان کے اپنے بیان کے مطابق وہ کوئٹہ میں پیدا ہوے جبکہ معتبر ذرائع جائے پیدائش لائیل پور (فیصل آباد ) بتاتے ہیں۔ ایل ایل بی کا امتحان جامشورو سندھ سے پاس کیا۔ 1989میں وزیراعلیٰ بلوچستان جناب اکبر بگٹی مرحوم نے انہیں بلوچستان کے کوٹہ پر ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا ۔قسمت کی دیوی یہیں سے مہربان ہونا شروع ہوئی۔ اپریل 1999میں چیف جسٹس بلوچستان مقرر کئے گئی۔ پی سی او کے تحت حلف جنوری 2000میں ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پی سی او کے تحت ججوں سے حلف لینا چاہا تو چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی سمیت چار ججوں نے انکار کردیا اور مستعفی ہوگئی۔ چوہدری صاحب کی گویا لاٹری نکل آئی ۔ بھولے بھالے افتخار چوہدری نے مشرف کو ’’یس باس ‘‘ کہا اور سپریم کورٹ کے جسٹس مقرر ہوگئی۔ 2005میں مشرف نے انھیں بہتر خدمات کے عوض چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا۔ کرپشن کے الزامات اور معطلی 2007میں چوہدری صاحب کو کرپشن ،اقربا پروری اور سینئر وکلاء و ججوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات پر معطل کردیا گیا۔ یہ ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ تھا۔اور اس میں بھی بنیادی وجہ ’’ارسلان چوہدری‘‘ ہی بنا۔ جنرل الیکشن کے بعد 24مارچ 2008کو یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھایا اور پہلے ہی دن چوہدری صاحب کی ہائوس اریسٹ سے رہائی کا حکم جاری کیا۔ بطور چیف جسٹس ان کی بحالی کے لیے اعتزاز احسن ، حامد خان ، علی احمد کرد، منیر اے ملک، اور عاصمہ جہانگیر نے تحریک چلائی ۔بدقسمتی سے یہ تمام کردار آج ’’چوہدری گردی‘‘ کا شکار ہیں۔ ارسلان کے کارنامے حضرت ارسلان چوہدری صاحب کے بڑے صاحبزادے اور میجر جنرل ضیاء الحق کے داماد ہیں ۔ والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انٹرمیڈیٹ میں ’’سی‘‘ گریڈ حاصل کیااور چیف منسٹر کے کوٹہ سے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں داخل ہوئی۔ جون 2005میں میڈیکل آفیسر تعنیات ہوئی۔ والد گرامی کی سفارش پر صرف 26روز کے اندر محکمہ صحت میں سیکشن آفیسر مقرر ہوگئی۔ محض چند روز بعد ’’ڈاکٹر صاحب‘‘ نے ڈاکٹری اور محکمہ صحت کو خیرباد کیا اور ’’ابا جی زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے مقرر کرا دیے گئی۔ جہاں عام آفیسر 10سال بعد بھی ترقی کی راہ تکتا اور دعائیں مانگتا ہے یہ ’’ہونہار‘‘ سپوت ایک سال سے بھی کم عرصہ میں میرٹ کی دھجیاں اور آئین و قانون کو ہوا میں اڑاتے ہوئے گریڈ 18میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئے اے مقرر کیاگیااور وہاں سے نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کے لیے بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ تمام حقائق سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنسمیں موجود ہیں اور انہیں پر ارسلان کو استعفیٰ دینا پڑا تھا (بحوالہ ایکسپریسجون7 )Express 7 June 2012 رسی جل گئی بل نہ گیا۔ فرزند ارجمند کی حرام ذرائع اور دوسروں کا حق غضب کرکے حاصل کی جانے والی نوکری ختم ہوجانے کے بعد بھی چوہدری جی نے کوئی نصیحت حاصل نہ کی ۔ اور اب اسے راتوں رات کروڑ پتی بنوانے کی ٹھانی ۔ اس ’’کارخیر‘‘ کے لیے ملک ریاض کا انتخاب کیا گیا۔’’فضل ربی‘‘ نے اپنا کام دکھایا اور’’رحمت‘‘ کے خزانے برسنے لگی۔ ملک ریاض نے آخر کار وہی کیا جو شکرہ بلبلوں کے ساتھ کرتا ہی۔ اور آج اسی حرام کی سیاہی ملے باپ بیٹا دونوں عبرت کا نشان بن گئی۔ قلمکاروں کی فنکاریاں جسٹس ڈوگر نے ایک مسئلہ پر بیٹی کی سفارش کی۔ انصار عباسی جیسے رائٹ ونگ کے کالم نگاروں کا’’اسلام‘‘ فوری حرکت میں آیا۔ ڈوگر عدالت کے خطابات دیئے گئے اور اولاد کے اعلمال سے صرف نظر کرنے کی مذمت میں آیات عذاب اور احادیث کی بارش برسنے لگی۔اور آج جب افتخار صاحب کی پے درپے سفارشوں اور ہوس زر نے بیٹے کو ڈاکٹر سے مجرم بنادیا ہے تو نہ صرف وہ تمام آیات و احادیث فراموش کردی گئی بلکہ الٹا چوہدری صاحب کو ’’خلیفہ‘‘ بنانے کی سعی لا حاصل جاری و ساری ہی۔ ایک اور مسخرہ کردار ایکسپریس کا لکھاری جاوید چوہدری ہے ’’قلم برائے فروخت‘‘ کا اشتہار سجائے یہ صاحب ایک دن کالم ملک ریاض کے حق میں اور دوسرے دن چوہدری صاحب کے حق میں لکھتے ہیں ۔ ادھر مال اور ادھر اختیار دل نہ اسے چھوڑنے پر آمادہ نہ اسے اسدا للہ غالب صاحب اس دوڑ میں جاوید چوہدری سے بھی آگے نکل گئے ۔ سعودی کرنل نے ائیرپورٹ پر سیکورٹی سٹاف آفیسر کو گالی دی اور احتجاج پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا ۔ سیکورٹی آفیسرنے جوابا قومی غیرت کا بھرپور ثبوت دیااور عربی کرنل صاحب کے کھنے سینک دیئے ۔ اس پر غالب صاحب نے اتنے کالم لکھے کہ خود سعودیوں کو شرم آگئی اور انھوں نے کالم نگار کا شکریہ ادا کیا۔ اب غاقلب صاحب ملک ریاض کو ایدھی سے تشبیہ دے رہے ہیں اور امید ہے کہ ملک صاحب بھی ان کا ٹھیک ٹھاک شکریہ ادا کریں گی۔ بدترین کون ۔فیصلہ آپ کا: اس سارے قصہ میں ’’بدترین کردار‘‘ کا ووٹ آپ کس کو دیں گے ۔ افتخار چوہدری جو راتوں رات بیٹے کو اعلیٰ درجے کو بیورکریٹ یا کروڑ پتی بزنس مین بنانے کی کوشش کرتا رہا نااہل بیٹا جو اپنی نالائقی عیاں کرنے کے ساتھ ساتھ باپ کے کرتوت بھی آشکارا کرگیا۔ میڈیا کے وہ قابل نفرت کردار جو ہوس زر کے لیے مجرموں کو تحفظ دیتے اور دین پر عمل پیرا ہونے کے بجائے دین کو اپنے ’’سانچہ ضرورت ‘‘ میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Saturday, August 18, 2012
#IftikharPCO ka ziada bhola beta Dr. Arslaan
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment