Thursday, May 7, 2009

Army called in to eliminate militants: Gilani



وزیر اعظم نے شر پسندوں کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے ، اس مقصد کے لیے پوری قوم حکومت کا ساتھ دے ۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سوات معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ شدت پسند اپنی مسلح سرگرمیاں ختم کردیں گے تاہم ایسا نہیں کیا گیا اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیا اور اسکولوں کو نذر آتش کیا گیا، لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکا گیا اور اقلیتوں کو ہراساں کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملا کنڈ ڈویژن میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ،شدت پسندوں نے اسلام کے نام پر ایسے اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام کا امیج خراب ہوا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علما اس موقع پر آگے آئیں اور اسلام کا صیح تشخص اجاگر کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کو ان کا نام نہاد ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان عناصر کا مکمل خاتمہ کردیا جائے اور اس مقصد کے لیے فوج طلب کرلی گئی ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ارب روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے اور شدت پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے قریبی عزیز کو سرکاری ملازمت دی جائے گی ۔

ISLAMABAD: Prime Minister Gilani announced peace will be restored at all cost, as the government is set to officially announce the launch of a military offensive in Swat, DawnNews reported.

In a late evening address to the nation on Thursday, the Prime Minister said that the government had ‘Implemented the Swat peace accord because of the people… [and] implemented the Nizam-e-Adl despite both domestic and international pressure.’

However, ‘TNSM did not abide by the peace agreement and continued with violence. The militants have waged war against all segments of society.’

Gilani called on the nation to ‘understand the severity of the situation,’ saying that though the leadership’s first priority remains peace, the government has ‘decided not to bow … [their] … heads in front of terrorists… The army has been called in to eliminate the militants.’

The announcement comes as Pakistani President Asif Ali Zardari gears up to meet Afghan President Hamid Karzai and US President Barack Obama in a series of tripartite talks in Washington.

No comments: