چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم کا کورونا وائرس مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وباءکا شدت سے پھیلنا انتہائی تشویشناک ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا کے حوالے سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کے ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی زندگیوں کی بھی فکر ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سابق اسپیکر کرامت اللہ چگرمتی کو ٹیلی فون کرکے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کرامت اللہ چگرمتی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت کے فیصلے کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، اس سلسلے میں انسان بے بس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا بھی کی۔
No comments:
Post a Comment