M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Tuesday, October 26, 2021
وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان - پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہہ دیا۔
لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑ دی۔
ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی تھی۔
https://jang.com.pk/news/1003129
خورشید شاہ کو رہائی پر بلاول بھٹو کی مبارکباد، ثابت قدمی پر خراج تحسین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نوڈیرو میں بھٹو ہاؤس پہنچے۔
لاڑکانہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارٹی چیئرمین نے خورشید شاہ کو ضمانت کے بعد جیل سے رہائی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ثابت قدمی اور اصولوں پر ڈٹے رہنا قابل ستائش ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے، جس کا مقصد اپوزیشن کی آواز کو دبانا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں ملک میں انتشار کو جنم دے رہی ہیں۔
بلاول بھٹو کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ آپ کی وجہ سے ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی ہے۔