Tuesday, June 22, 2021

#Colbert #Comedy #Monologue - Biden Stands Firm Against Putin, In Contrast To No. 45's Bootlicking

Video Report - #Coronavirus #India #VaccineHesitancy How to prevent a third wave in India | COVID-19 Special

Video Report - Why are so many teen girls in the US attempting suicide? | The Stream

Video Report - Do diplomatic sanctions work? | Inside Story

Video Report - #Republicans block #Democrats' sweeping voting rights bill

Video - Plagiarism | Declining Education System | Mullahs Controlling Curricula| Dr Pervez Hoodbhoy

Video - Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari talks to journalist at the Parliament

OP-ED: #Pakistan - Population explosion

Amreen Mir
In the contemporary world, where peace has merely become a word, issues like global warming, nuclear war, and pandemics are commonly discussed. Overpopulation is a major concern too and if it remains uncontrolled, it can be catastrophic. When population in a certain area starts getting out of control burden on available resources increases too.
Despite of knowing the fact that excess of everything is bad, but if the excess is dealt with wisdom it can prove to be the booster, so is the case with overpopulation. Realising the intensity of the threat, developed nations formulated policies to reduce famine and food shortage for the future, as well as to limit human birth through awareness campaigns on family planning.
On the contrary, overpopulation in Pakistan, has become a real threat hampering socio-economic development. Controlling population for countries like Pakistan has become unmanageable as the state seems more inclined towards resolving issues like infrastructure, health, and education. Apart from external threats Pakistan needs to realise the real threat emerging internally through over population.
According to 2017 consensus statistics, Pakistan jumps a rank higher, from 6th to 5th, in the most populous countries of the world with over 220 million people. Currently, with 2 percent population growth, it is expected to be doubled by 2050. As per Unicef report last year, Pakistan is likely to have 50 million new born in the first 9 months of the COVID-19 outbreak. Ironically, it is only overpopulation which has pushed Pakistan down in the human development index where per capita income of Pakistanis is even lower than Bangladesh. If this remains unchecked, the days are not far when countries like Nepal and Sudan will be doing better than Pakistan in the human development index.
Pakistan’s inept leadership and governance have failed to devise policies and strategies to overcome rising population. With its limited resources and poor governance, uncontrolled population has pushed the country on the verge of economic decline giving rise to poverty, unemployment, and illiteracy. Economists concede with the fact that economic growth is the main driving force behind poverty reduction over the long run. Despite Pakistan is a developing country, but it owns world’s largest labour force and labour markets provide the main transmission channel for the economic growth because the poor depend overwhelmingly on labour income.Rising poverty has made many parents give birth to more children as they want more hands to earn, even it is done through child labour.Additionally, education sector in Pakistan has been the most neglected sector with only 58 percent literacy rate. Being a developing country with poor management of resources, Pakistan is unable to provide quality education to its masses. A country with relatively lower education percentile of its populace will never be able to educate the new entrants; hence, it will result in poverty and unemployment causing burden on the already poverty -stricken economy.
On the other hand, family planning is another problem we as a society face.Being a male dominant society women hardly have a say and the number of children keep increasing.. Thus, such increase in numbers have resulted in scarce resources and job opportunities. The government has clearly failed to build job opportunities through comprehensive processes of industrialization, fostering small scale firms and materializing infrastructural growth.
Having said that,the world’s most populous country China, formulated one child policy. On the other hand it trained its youth technically which changed the game for China, by strengthening its economic power by empowering technical training among masses. Similarly, Pakistan accounts for more than 60 percent of its population under 30; however, it has failed to train its young generation technically as well as provide them with basic education. This has resulted in rapid incline in poverty graph of the country resulting in unemployment and birth of various social evils in the society.
In areas like Thar and other places across the country, children are abject to mal nutrition ending in stunted growth of a child. Rising poverty have made many parents give birth to more children as they want more hands to earn, even it is done through child labour. Begging by children has become a mafia in the country, and is one of the major impacts of overpopulation. Increase in population compels people to save less and consume more. Pakistan is one of the countries with least saving ratio that is obviously from its growing population. It is saddening to note that our current saving rate is 1/3rd of India, 1/2 of Bangladesh and 1/5th of China. Being extremely dependent on foreign savings, running high external account deficits piles up external debt. Furthermore, overpopulation decreases the ratio of capital to labour which leads in decrease of labour productivity and slows down the economic growth that hinders poverty reduction.Rapidly increasing populace requires expanded budgetary assets to preserve the amount and quality of education and health services and their present low levels. Despite being lowest revenue and tax collection, government still seems to be baffled in provision of better public services to its citizens. Literacy rate in Pakistan is at its slowest pace than its neighbouring countries while quality of education being heavily compromised by ghost teachers and government being equally involved as well. Despite the above points, Pakistan has made considerable progress in poverty reduction, despite decelerating economic growth and continuing high population growth.
It is primarily because: first, income distribution remained relatively constant, thereby preventing the impact of increasing inequalities in wealth on poverty. Second, given the economic downturn, there has been continued growth in real per capita income, which has had a damping impact on poverty.But the main point is that the decline in poverty would have been much more dramatic if population growth had been higher and economic growth stronger.
Notwithstanding this substantial reduction, poverty in Pakistan has remained high. High poverty rates are undermining the very root of social structure in the world. With proven links to increased crime, social disagreement and inter-class and inter regional friction, our high population growth and poverty pose as much, if not greater, threat to the country as any external threat.
Many of the problems being faced by the country today are directly related to high population growth rates, and any further neglect of this topic will speedily exacerbate these problems. The time has come to act and dismantle population growth, starting with the obvious aim of increasing population growth.
https://dailytimes.com.pk/776174/population-explosion-4/

! مائی ڈیر پرائم منسٹر صاحب - قصور کی سات سالہ زینب نے کیسے ریپیسٹ کو اکسایا ہو گا؟

 نوشی بٹ


امید واثق ہے کہ آپ ساتھ خیریت کے ہوں گے ۔ اللہ ہمیشہ خیر ہی رکھے مگر حضور میں نے آج آپ سے کچھ باتیں پوچھنی ہیں۔ آپ ماشا اللہ سے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی عالمی دنیا میں ایک جانی مانی ہستی تھے۔ ایک مشہور کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے سکینڈلز اور آپ کی چھوٹی چھوٹی نیکر پہنے دنیا کے مشہور ساحلوں پہ مختصر لباس پہنے خواتین کے ساتھ تصاویر بھی بہت مشہور تھیں۔ تعلیم بھی آپ نے آکسفورڈ جیسے ادارے میں حاصل کی۔ یقین مانیں جب سے آپ پی ایم بنے ہیں آکسفورڈ یونیورسٹی سے بھی اعتبار ہی اٹھ گیا ہے۔ وجہ میں نہیں بتاؤں گی۔ تکا لگا لیں۔

کبھی کبھار میں فرصت میں اپنے چنیدہ گناہوں کی لسٹ مرتب کرتی ہوں تو اس میں سرفہرست آپ کی پارٹی کو سپورٹ کرنا اور پھر اپنی زندگی کا پہلا ووٹ دینا آتا ہے۔ یہ واحد گناہ ہے جس پہ میں خود کو معاف نہیں کر پاتی۔ معذرت خواہ ہوں مگر سچ کہنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ آپ ایک ماڈریٹ انسان ہوں گے پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔ مگر ہم نہیں جانتے تھے کہ تبدیلی کا سفر ہمیں پتھر کے دور میں لے کر جانے کے لیے ہے۔ پہلے والے چور تھے ڈاکو تھے مان لیا سر مگر کبھی ان کے منہ سے یہ نہ سنا کہ عورت کا لباس اس کے ریپ کی وجہ بنتا ہے۔

جناب من ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پچھلے ہفتے میں لڑکوں کے ساتھ زیادتی کے ہوئے واقعات پہ آپ کی جانب سے مذمت آتی۔ آپ مدارس کو ریگولرائز کرنے کی بات کرتے۔ آپ الٹا عورتوں پہ لٹھ لے کر آ گئے۔ مدرسے میں مفتی عزیز الرحمن کی جانب سے طالبعلم کے ساتھ ہوئی ہراسمنٹ و جنسی زیادتی پہ آپ کے غم غصے کے اظہار کا انتظار کرتے کرتے میرے سر میں تو دو سفید بال نکل آئے۔ مگر آپ کو غصہ نہ آیا۔ اسلامی یونیورسٹی میں طالبعلم کے ساتھ گینگ ریپ پہ بھی آپ نے کچھ نہ سوچا، چپ رہے۔ شاید آپ کو ان دو لڑکوں کے ساتھ ریپ میں بھی عورت ہی ملوث نظر آئی۔ ہو سکتا ہے مفتی صاحب نے کسی عورت کو مختصر لباس میں دیکھ لیا ہو۔ اب شہوت پہ کس کا زور ہے کسی پہ تو نکلنی تھی۔ بے چارے طالبعلم پہ نکل گئی ہر چند کے اس کے تو کپڑے بھی مختصر نہ تھے۔

دنیا بھر میں ریپ کے واقعات کے سائیکالوجیکل تجزیوں کے مطابق ریپ کرنے والا وکٹم کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ نہیں کرتا بلکہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے۔ ایک ریپیسٹ وکٹم کی بے بسی اور کمزوری سے خود کو مطمئن کرتا ہے۔ سر کیا آپ نے سندھ کنارے اندھی ڈولفن کے ساتھ ریپ کی خبریں کبھی غور سے پڑھی یا سنی ہیں؟ اب بچاری اندھی ڈولفن کی جانے بلا کہ کپڑے کیا ہوتے ہیں کجا کہ وہ مختصر و مکمل لباس کی تشریح سے واقف ہو۔

قصور کی سات سالہ زینب نے کیسے ریپیسٹ کو اکسایا ہو گا؟ ابھی کچھ عرصہ پہلے موٹروے پہ تین بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی ہو گئی۔ اس نے کیا غلطی کی تھی۔ اور تو اور گھر میں گھس کے بچوں کے سامنے ماں کی آبروریزی کی گئی۔ جس ملک میں گھر کے اندر عورت محفوظ نہیں۔ اسے باہر کیسے تحفظ مل سکتا ہے۔ سوچنے کی بات ہے۔ کچھ دن پہلے ہی خبر پڑھی کہ قبر سے ایک دن کی دفنائی لڑکی کو نکال کے ریپ کر دیا گیا۔ اب ان عورتوں کے متعلق کیا کہیں گے آپ جو مر چکی ہیں۔ کیا ان کو لوہے کے کپڑے پہنا کے دفن کیا جائے۔ یا ان کی قبروں کو جنگلے لگا کے ویلڈ کروایا جائے۔ کیونکہ تالے توڑنا کون سا مشکل ہے ان کے لیے جنہوں نے ریپ کا ذہن بنا لیا ہو۔

مائی ڈئیر پرائم منسٹر صاحب! آپ از رہ مہربانی وکٹم بلیمنگ کرنا چھوڑ دیں۔ ریپیسٹ کی غلطی کو وکٹم کے کھاتے میں مت ڈالیں۔ یہ معاشرہ پہلے ہی بہت تنگ نظر ہے۔ خاص طور پہ عورتوں کے معاملے میں۔ اسے مزید تنگ نظر مت بنائیں۔ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں خدارا بولنے سے پہلے سوچا کریں۔ آپ کے اس بیان سے کتنے پوٹینشل ریپیسٹ کو شہ مل سکتی ہے کیا آپ نے کبھی اس بات کا اندازہ لگایا ہے؟ وزیراعظم کی کرسی جھولے لینے کے لیے نہیں ہوتی۔ اس کرسی پہ بیٹھنے والے انسان کو اتنا عقل مند ہونا چاہیے کہ وہ اس طرح کی بات نہ کرے جس سے معاشرے میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو۔

مجھے تو کچھ سوالات ان سے بھی کرنے تھے جن کے بقول ان کے دیس کی بیٹیوں کی بے حیائی سے عذاب اتر رہے تھے۔ اب ان کے دیس کے بیٹوں کی عزت ان کے اپنے ساتھی تار تار کر رہے ہیں اس پہ ان کی زبان خاموش ہے۔ ہم نے تو پڑھا ہے کہ عذاب اترے ہی لواطت جیسے اعمال کی وجہ سے تھے۔ ان زمانوں میں تو نہ جینز تھی نہ کپڑوں کے چھوٹے بڑے ہونے کا مسئلہ تھا۔ جن کو اشتہاروں میں لڑکیوں کے کھیلنے میں شہوت نظر آ جاتی تھی، وہ بھی مفتی کے عمل پہ چپ ہیں۔ کیا لڑکوں کے ساتھ زیادتی پہ بات کرتے ان کے پر جلتے ہیں۔ ؟

گزارش یہ ہے جناب کہ اپنی سوچ کو وسیع کریں۔ مرد و عورت کو ایک دوسرے کے لیے ہوا مت بنائیں۔ اپنے تعلیمی نصاب کو اپ گریڈ کریں۔ بچوں کو وہ پڑھائیں جو انہیں دنیا میں جینے کے قابل بنائے۔ سکولوں میں بچوں کو گڈ بیڈ ٹچ کی تعلیم دیں۔ اور پلیز اب گڈ بیڈ ٹچ ایجوکیٹ کرنے کو سیکس ایجوکیشن دینا مت سمجھ لیجئیے گا۔ حتی کہ بچوں کو ان کی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ سیکس ایجوکیشن دینا بھی لازمی ہونا چاہیے۔ جی اب آپ اس بات پہ مجھے بے حیا کہنے میں حق بجانب ہو گئے ہیں کیونکہ میں نے لفظ سیکس لکھ دیا ہے۔

عورتیں اس ملک کی آبادی کا باون فیصد ہیں۔ ان کے لیے تعلیم، تحفظ، روزگار کے مواقع اور آزادی کو یقینی بنائیں۔ روز روز کے ان عورت مخالف بیانات سے آپ کا رہا سہا امپریشن بھی ختم ہو جانا ہے ان کی نظر میں جن کی نظر میں آپ تبدیلی لانے آئے تھے۔ بے چارے پہلے ہی شرمندہ شرمندہ پھرتے ہیں۔ آخری بات یہ کہ ان باتوں پہ غصہ مت کیجئیے گا کیونکہ غصہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اور عقل کا دشمن ہوتا ہے بشرطیکہ عقل ہو۔

فقط آپ کے ملک کی جینز پہننے والی ایک عام عورت

https://www.humsub.com.pk/401065/noshi-butt-72/

ریپ کا کپڑوں سے کوئی تعلق نہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب سے غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں خواتین سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیا


 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب سے غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں خواتین سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے نہ کہ ظالم کا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایسے مقام پر بیٹھا ہے جہاں اسے اس بات کی احتیاط کرنی چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ اگر وہ اس قسم کی بات کرے گا تو یہ پیغام جائے گا کہ ناانصافی کے شکار افراد ہی کی غلطی تھی کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی کیونکہ وہ جرم کرنے والے کے لئے بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ریپ کا کپڑوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمیں اپنی زبان اور معاشرے پر نظرثانی کرنی چاہیے اور مظلوم لوگوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے۔ اسامہ بن لادن کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بزدل ہے اور عمران خان تو ہمیشہ سے ہی بزدل ہے کیونکہ کبھی انہوں نے دہشتگرد کو دہشتگرد نہیں کہا یہاں تک کہ جب اے پی ایس نے ہمارے بچوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا تو اس نے اس وقت بھی بیت اللہ محسود کو دہشتگرد قرار دینے سے انکار کیا۔ اسامہ بن لادن دنیا بھر میں ایک دہشتگرد کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اس نے 1993ءمیں رمزی یوسف کے ذریعے اس وقت کی وزیراعظم پر حملہ کرنا چاہا، 1994ءمیں دہشتگردوں نے پاکستان میں انقلاب لانے کی کوشش کی۔ کیا عمران خان کو پتہ ہے کہ اسامہ بن لادن نے پوری دنیا کو دہشتگردی کا شکار کر دیا ؟ کیا اسے نہیں پتہ کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بھی اس کا ہاتھ تھا؟ اگر اسامہ بن لادن دہشتگرد نہیں ہے تو پھر دہشتگرد کون ہے؟ اسامہ بن لادن نے دنیا بھر میں اسلام کو بدنام کیا۔ ہر پاکستانی اور مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ اسامہ بن لادن کو دہشتگرد کہے اور وہ اسلام کی نمائندگی نہیں کرتا۔ 

اسلام ایک پرامن مذہب ہے، ہم ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو سلامتی کی دعا دیتے ہیں۔ عمران خان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ اگر ہمارا وزیر خارجہ بین الاقوامی فورمز پر اسامہ بن لادن کے متعلق بات نہیں کر سکتا تو اس سے پاکستانی خارجہ پالیسی پر برا اثر پڑے گا۔ اس وقت ساری دنیا کی نظریں افغانستان کی صورتحال پر ہیں اور ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ ہمیں الزام دیں لیکن ہمارا وزیراعظم اسمبلی کے فلور پر اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے۔ ہمارا وزیر خارجہ دہشتگردوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ہمارے نظام پر حملہ کریں۔ یہ بات ہماری ریاستی ناکامی ہے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی قوم اور دہشتگردی کا شکار ہونے والے لوگوں سے معافی مانگیں۔

 کشمیر کے انتخابات کے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بہت جلد کشمیر جا کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور کشمیر کی صورتحال بہت حوصلہ افزا ہے۔ پی پی پی وہ واحد پارٹی جس پر کشمیری اعتبار کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو کشمیر یا نیوکلیئرپروگرام کے متعلق کوئی علم نہیں۔ نیوکلیئر پروگرام کے خالق ذوالفقار علی بھٹو تھے جو کہتے تھے کہ ان سے نیند میں کشمیر کے بارے کوئی غلطی نہیں ہو سکتی۔ جب مودی نے کشمیر پر حال ہی میں حملہ کیا تو ہمارے وزیراعظم نے کہا کہ اس نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات میں مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔ عمران خان ملک کے لئے سکیورتی رسک بن چکے ہیں۔ اب سہولت کاروں کو بھی اس بات کا ادراک کر لینا چاہیے کہ خان صاحب سکیورٹی رسک ہیں اور انہیں جانا ہوگا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25155/