Thursday, October 31, 2019

بلاول شیڈول کے مطابق آج اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے، ترجمان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  شیڈول کے مطابق آج اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے، مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 31 اکتوبر کا دن جلسے میں شرکت کے لیے مختص کیا تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ جلسے کے حوالے سے صبح سے کنفیوژن رہی، جو اب تک برقرار ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شیڈول کے مطابق آج اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے، جیالوں و دیگر سیاسی کارکنان سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں کل پی پی پی کا ہونے والا جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا، کل اگر وقت ملا تو اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں شرکت کی کوشش بھی کی جائے گی۔

No comments: