پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سمیت ملک کے تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے،اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ʼانتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ʼانہوں نے کہا کہ ʼسپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، قومی اسمبلی سمیت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے چاہیے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے اور آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔ʼان کا کہنا تھا کہ ʼاس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا، دھمکی سے نہیں۔
https://jang.com.pk/news/570680-topstory
M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment