چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام خوف کے ماحول میں ووٹ دیگر دہشتگردوں کو شکست دیں‘جنگ کے باوجود ایران ‘عراق اورافغانستان میں الیکشن ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ‘خان صاحب اورمیاں صاحب ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں‘ان کیساتھ الیکشن میں اتحاد نہیں ہوسکتا‘نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں بہت کم عمل ہوا ،ایسے لگتا ہے وہ کاغذی منصوبہ تھا، کالعدم تنظیموں کوبھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی ہے ‘ ہمیں بتایاگیاتھاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے لیکن سانحہ مستونگ نے اس پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں ‘دہشتگردی کی لہر کو روکنا ہوگا،خان صاحب نے پانچ سال میں صرف گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، ان کی اپنی باتوں میں تضاد ہے‘عمران خان کی لفاظی کو عوام جانتے ہیں ،عوام کو صرف نعروں اور تقاریر سے نہیں ورغلایاجاسکتا‘عمران خان کے یوٹرن کو فالو نہیں کرسکتا، میراعمران خان اور شہباز شریف سے نظریاتی اختلاف ہے ۔ان
خیالات کااظہارانہوں نے پیرکو ساراوان ہاؤس کوئٹہ آمد پر میر سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیاسے بات چیت اور بعد ازاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹونے کہاکہ ہمیں بتایا گیا تھاکہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے لیکن الیکشن مہم کے دوران بڑے سانحات رونما ہوئے جو ہمارے لئے سوالیہ نشان ہے‘ مجھے امید ہے کہ 25جولائی کو عوام بلاخوف وخطر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نکل کر دہشتگردوں کو شکست دینگے‘2018ءکے انتخابات خوف کے ماحول میں ہورہے ہیں‘ہر کسی کو انتخابی مہم کے حوالے سے مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے۔
https://jang.com.pk/news/522106#_
M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment