Wednesday, February 28, 2018

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے جبکہ ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اپنے ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک بارپھرنوازلیگ حکومت بے نقاب ہوگئی،اس کا عوام دشمن چہرہ سامنے آگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عزیز رکھنے والی کوئی جمہوری حکومتیں ایسے قدم نہیں اٹھاتیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے طوفان کو دعوت دینا ہے۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹروٹرین جیسےاوٹ پٹانگ منصوبوں نے معیشت پر اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، حکومت کی قرضہ پالیسی اور بڑے منصوبوں نے گرتی معیشت کا بریک فیل کر دیا۔

https://jang.com.pk/latest/455608-petroleum-prices-should-be-reversed-bilawal-bhutto

No comments: