Friday, July 10, 2020

آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہائوس کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات۔
مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا ملکی سالمیت اور بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔
سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے این ایف سی ایوارڈ پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا۔
آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے18ویں آئینی ترمیم پر بھی غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق برقرار رکھا ۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ  میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ  گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق پارلیمان میں حکومت کو خبردار کیا تھا، حکومت نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق میرے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ  اگر ٹِڈی دَل کے حملوں کی فوری روک تھام نہ کی گئی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ  عوام امید کی نظروں سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ حکومت سے انہیں نجات دلائیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  کورونا وائرس کے بحران کے دنوں میں عمران خان کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔
 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،  عمران خان کے دورِحکومت میں ملک میں سب سے زیادہ کرپشن میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن جماعتوں کے سیاست دانوں سے انتقام لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسال ہوگئے ہیں، عمران خان نے کوئی ایک ایسا کام نہیں کیا جو عوامی مفاد میں ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک پیچ پر ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے نکات سے مولانا فضل الرحمان نے  اتفاق کیا۔
فضل الر حمان نے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے،  پاکستان کی تاریخ میں کبھی معیشت کی منفی شرح نمو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ  اگر معیشت کو بچانا ہے تو سب نے ملک کر سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
https://samachar.pk/

No comments: