Monday, December 13, 2021

Video Report - President Biden Signs an Executive Order

Video Report - Vice President Harris Convenes with CEOs to Discuss Private Sector Investment in Central America

Video Report - Omicron symptoms "totally different" from Delta COVID-19 variant: South African doctor

Video Report - #Omicron #COVID19EconomicImpact - How has Covid-19 impacted global economy?

Video Report - CDC: 1 in every 100 seniors in US has died of Covid-19

Video Report - Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari's press conference at Bilawal House, Karachi

Pakistan: Where did billions of rupees in COVID aid go?

Missing PPE and hospital staff going unpaid. The government has rejected corruption allegations but opposition lawmakers and hospital staff remain unconvinced.
The ruling Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party has recently hit back at claims that corruption is behind the billions of rupees in financial irregularities, following an audit of cash intended for Pakistan's coronavirus response.
The report released last month by the Auditor General of Pakistan (AGP) claimed that irregularities amounted to 40 billion Pakistani rupees ($226 million, €200 million).The report, delayed by almost six months, showed irregularities in procurement, payments to ineligible beneficiaries, cash withdrawal through fake biometrics and the procurement of substandard goods by the state-owned Utility Stores Corporation of Pakistan (USC).The auditors attempted to scrutinize the whereabouts of 354.3 billion Pakistan rupees in cash but did not receive all the records, the report showed.
The release of the audit by the Ministry of Finance was one of five criteria to be fulfilled in order to receive a $1 billion International Monetary Fund loan by January 2022.
The report has sparked outrage among opposition politicians and hospital staff who allege corruption against the government led by PTI.
No account for missing wages and PPE
Senior nurse Juliana William told DW that she has been underpaid for months. She has been working on the coronavirus ward at Pakistan Institute of Medical Sciences, the largest hospital of Pakistan's federal capital Islamabad, since February 2020. But she has only received payment for around five-and-a-half months.
She told DW that this experience was not an exception. According to William, more than 300 doctors, nurses and paramedics have been waiting for over a year to receive their wages. This was despite assurances from the government authorities.
Rahim Khan, a doctor at the National Hospital in Quetta in southwestern Balochistan province, told DW that medicines were being purchased at exorbitant rates. He added that at his hospital, doctors had to fight to get personal protective equipment (PPE), such as masks and gowns, as well as other essentials. Additionally, Khan claimed that food provided to patients was overbilled.Khan told DW that he suspects that corruption lies behind the missing resources because the grants provided to the government by international organizations failed to materialize.
Dr Muhammad Imran from Lahore, who belongs to Young Doctors Association, concurs. "Throughout the crisis we kept on demanding for PPEs and other essential equipment," he told DW, adding that nothing was provided on time despite the massive aid that the country received.

Opposition lawmakers allege 'massive corruption'

Uzma Bukhari, a leader from the opposition Pakistan Muslim League Party told DW that the people were affected by large-scale corruption. "The government made bogus claims of helping poor people during the contagion but in reality such help was never extended," she told DW.

"This is a case of massive corruption where cronies were rewarded, contracts were doled out without tenders and prices of medicines and other items were exaggerated," she told DW.

Former deputy chairman of the Senate Saleem Mandviwala and Pakistan People's Party politician alleged that irregularities amounting to around 25 billion Pakistani rupees may have been funneled away through the Benazir Income Support program that faked biometric identities.

For him, the lack of motivation from the government to probe the missing funds pointed to corruption.

PTI rejects claims

PTI lawmaker Musarrat Jamshed Cheema has rejected the allegations. "Our program has been appreciated by several international bodies, so there cannot be any fake identities [such as those alleged by Mandviwala]," she said. Irregularities could mean that set procedure was not followed, she suggested, but this did not mean there was corruption.

During the height of pandemic, if the rules had not been followed then the government could not have arranged PPEs, medicines, ventilators and other essential items that were eventually delivered, she asserted.

https://www.dw.com/en/pakistan-where-did-billions-of-rupees-in-covid-aid-go/a-60084630

Imran Khan treats farmers likewise Modi did to India’s farmers: Central Information Secretary PPP-P and MNA Shazia Atta Marri

 Central Information Secretary PPP-P and MNA Shazia Atta Marri has said that Prime Minster Imran Khan had said once that he would make everyone cry and he has been fulfilled only that promise that today entire nation is crying due to his worst economic and anti-farmer policies.

 Ms Marri said that Imran Niazi has proved his promise true regarding making people cry, even, now the labourers and farmers in the country are also crying due to an artificial shortage of urea fertilizer created by his government. This she said in a reaction of an artificial scarcity of urea across the country. 

Shazia Marri said that Imran Khan is treating formers in the country likewise Narendra Modi dealt with formers in India and suddenly created an artificial shortage of Urea and DAP fertilizer is beyond ours understanding. She added that it seems that government’s ATMs are allegedly involved in the smuggling of urea fertilizer and they want to destroy the farmers and growers of the country by importing urea on expensive rates. 

Ms Marri uttered that Imran Khan’s government has programmed to export the urea fertilizer and to buy it back on higher prices like wheat. She said that Prime Minister of Pakistan Imran Khan is also following the Narendera Modi’s footprints against farmers. She further said that PTI’s government has started the preparation to benefit the wheat importers of his government and there is fear that such measures by Imran Khan’s government could lead to severe food shortages in the country.

https://www.ppp.org.pk/pr/25908/

لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل-2021 بلدیاتی اداروں کو سیاسی اور مالی طور پر بااختیار بنائے گا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ


(ترمیمی) بل-2021 بلدیاتی اداروں کو سیاسی اور مالی طور پر بااختیار بنائے گا، جبکہ مذکورہ ایکٹ کو کالا قانون وہ قرار دے رہے ہیں، جنہوں نے پنجاب پر لوکل گورنمنٹ آرڈیننس یکطرفہ طور نافذ کیا۔ بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس بلواسطہ طور بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا جائے گا اور جب وہ خود ٹیکس وصول کرنا شروع کریں گے تو ان کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مالی وسائل بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام ثابت کردیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس کے پاس ان کے مسائل کا حل ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر ٹاوَن کے تعلیم، صحت اور قانون کے محکمے منتخب اداروں کو جوابدہ ہونے سے بلدیاتی ادارے سیاسی طور پر مضبوط ہوں گے، جوانہیں ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب سے وہ پیدا ہوئے ہیں، مصطفی کمال اور وسیم اختر کراچی پر راج کرتے آئے ہیں۔ اگر ان کے پاس تعمیری تنقید ہے، تو میں ان کے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے، جو سچ بولتی ہے اور جس کی نیت بھی نیک ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی قانون کو بہت جلد سندھ بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کی جانب سے اعتراضات اٹھانے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ تیر کے سامنے ہار جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ تمام حریف جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کو تسلیم کریں اور یہ مان لیں کہ پی پی پی اب پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ 

پی پی پی چیئرمین نے حکومتِ سندھ کی اسپتالوں کا دیگر تمام صوبوں سے موزانہ کر کے دیکھ لیں۔ ہم مفت علاج معالجے کی سہولت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے تمام اسپتال عوام کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر میں وہ سہولیات دستیاب ہیں، جو آپ کو دنیا کے دیگر ممالک میں ملتی ہیں، اور یہی صورتحال این آئی سی وی ڈی میں بھی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی حکومتوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایک ایسا اسپتال دکھائیں، جس کا موازنہ این آئی سی وی ڈی اور کراچی کے جناح اسپتال سے کر سکیں۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا ہیلتھ کارڈ محظ شوشا ہے، جس کی حد محدود ہے، جس سے کروناوائرس کے ورڈ کے ایک دن کے اخراجات بھی پورا نہیں ہو سکیں گے، جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ہے جو دل کی ٹرانسپلانٹیشن کا علاج مفت فراہم کرتی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حزبِ اختلاف سیاست کر سکتی ہے، لیکن کسی کو نسل پرست بننے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جائز تنقید کو برداشت کرسکتے ہیں، لیکن وہ اب لسانیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین سے بہتر ہے، کیونکہ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو دوسرے صوبوں کے مقابلے بہت زیادہ اختیارات دیئے ہیں۔ مشرف نے نہ الطاف حسین نے کبھی ایسے اختیارات دیئے تھے۔ ہم منتخب نمائندگان کو بااختیار بنارہے ہیں تاکہ وہ اپنے وسائل خود پیدا کریں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایم کیو ایم کا دور بہت خون خرابے کا دور تھا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25910/

پاکستان کیسے ٹوٹا؟ ناقابل تریدد حقائق - ٹرخ گیا بچارہ میانوالی والا

 جب بھی 16 دسمبر قریب آتا ہے تو پاکستان میں یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ 1971ء میں پاکستان کیوں ٹوٹ گیا تھا؟ کیا پاکستان کے حکمران طبقے نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا؟

دوسری طرف دسمبر کے آتے ہی بنگلہ دیش میں بھی یہ بحث شروع ہو جاتی ہے کہ جن مقاصد کے لیے پاکستان سے علیحدگی اختیار کی تھی، آج کے بنگلہ دیش میں وہ مقاصد حاصل ہوئے یا نہیں؟

 پاکستان اور بنگلہ دیش میں بظاہر تو جمہوری حکومتیں ہیں لیکن دونوں ممالک میں 1971ء سے متعلق پورا سچ بولنا اور لکھنا بہت مشکل ہے۔ بہت سے حقائق پاکستان میں نئی نسل سے چھپائے جاتے ہیں اور 50 سال بعد بھی سقوط ڈھاکا پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ اسی طرح بنگلہ دیش میں بھی کچھ افسانوں کو تاریخ بنا کر پیش کیا جاتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حقیقت اور افسانے میں فرق سامنے آ رہا ہے۔

انتہائی ٹھوس تاریخی شہادتوں سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان کی تحریک چلانے والی آل انڈیا مسلم لیگ 30 دسمبر 1906ء کو ڈھاکا میں قائم ہوئی تھی۔ تحریک پاکستان میں بنگالیوں نے بہت اہم کردار ادا کیا اور 23 مارچ 1940ء کی قرار داد لاہور بھی ایک بنگالی لیڈر اے کے فضل الحق نے پیش کی تھی۔

قیام پاکستان کے کچھ عرصے بعد ہی قائداعظم کی وفات ہو گئی۔ اردو کو قومی زبان قرار دینے پر قائد اعظم کی زندگی میں ہی مشرقی پاکستان میں بے چینی پیدا ہوئی لیکن مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان میں نفرتوں کا آغاز 1958ء میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد ہوا۔

جنرل ایوب خان نے 1956ء کا آئین معطل کر دیا اور جب انہوں نے 1962ء میں صدارتی آئین نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا تو ان کے بنگالی وزیر قانون جسٹس ریٹائرڈ محمد ابراہیم نے جنرل ایوب خان کو روکنے کی کوشش کی۔ ان کی کتاب ’’ڈائریز آف جسٹس محمد ابراہیم‘‘ میں جنرل ایوب خان کے ساتھ ان کی سرکاری خط و کتابت شامل ہے، جس میں وزیر قانون نے صدر پاکستان کو وارننگ دی تھی کہ صدارتی آئین پاکستان توڑ دے گا۔ پاکستان کے فوجی صدر نے اپنے بنگالی وزیر قانون کی وارننگ نظر انداز کر دی۔ اس صدارتی آئین کے خلاف مشرقی پاکستان کے گورنر جنرل اعظم خان نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ایوب خان اپنی ضد پر قائم رہے اور انہوں نے ایک پنجابی جج، جسٹس ریٹائرڈ محمد منیر کو اپنا وزیر قانون بنا لیا۔ نئے وزیر قانون کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ کسی طرح بنگالیوں سے جان چھڑائیں۔ جسٹس محمد منیر نے اپنی کتاب ’’فرام جناح تو ضیاء‘‘ میں لکھا ہے کہ 1962ء میں وزیر قانون بنانے کے بعد جنرل ایوب خان نے مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بنگالی وزیر رمیض الدین کے پاس مجھے بھیجا اور میں نے انہیں کہا کہ آپ ہم سے علیحدگی اختیار کرلیں یا کنفڈریشن بنا لیں۔

 رمیض الدین نے جواب میں کہا کہ ہم اکثریت میں ہیں، آپ اقلیت ہیں، اگر آپ علیحدہ ہونا چاہتے ہیں تو ہو جائیں لیکن اصل پاکستان تو ہم ہیں۔ جس کی شہادت سے پتا چلتا ہے کہ جنرل ایوب خان بنگالیوں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ وہ صدارتی نظام کے خلاف تھے۔ یہی وہ سال تھا، جب تحریک پاکستان کے رہنما حسین شہید سہروردی کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تو ڈھاکا میں پاکستان کے خلاف نعرے لگ گئے۔

حسین شہید سہروردی کی نواسی بیرسٹر شاہدہ جمیل کہتی ہیں کہ ان کے نانا علاج کے لیے بیروت گئے، وہاں ان کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی۔ ہم انہیں مغربی پاکستان میں دفن کرنا چاہتے تھے لیکن جنرل ایوب خان نے اجازت نہ دی لہٰذا ان کی تدفین ڈھاکا میں ہوئی۔

اسی زمانے میں شیخ مجیب الرحمٰن کے موقف میں بہت سختی پیدا ہو گئی اور کچھ مصنفین کے مطابق انہوں نے بھارت کے ساتھ خفیہ رابطے شروع کر دیے۔ اس دوران محترمہ فاطمہ جناح نے ایوب خان کے خلاف 1965ء کے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا تو مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب الرحمٰن سمیت مغربی پاکستان سے ولی خان، غوث بخش بزنجو، عطاء اللہ مینگل اور سردار خیر بخش مری سے لے کر مولانا مودودی تک سب نے فاطمہ جناح کی حمایت کی لیکن ایوب خان نے فاطمہ جناح کو انڈین ایجنٹ قرار دے دیا۔ دھونس اور دھاندلی سے انہیں ہرا دیا۔ فاطمہ جناح ڈھاکا سے جیت گئیں لیکن مغربی پاکستان سے ہار گئیں۔

 فاطمہ جناح کی شکست نے بنگالیوں کو پاکستان سے مایوس کر دیا۔ اس مایوسی کا نتیجہ 1966ء میں شیخ مجیب الرحمٰن کے چھ نکات کی صورت میں سامنے آیا۔ پہلا نکتہ یہ تھا کہ حکومت کا کردار وفاقی اور پارلیمانی ہونا چاہیے۔ یعنی اصل لڑائی صدارتی نظام کے خلاف تھی۔ پھر 1968ء میں شیخ مجیب کو اگرتلہ سازش کیس میں ملوث کر دیا گیا۔

وہ ایوب خان، جو جسٹس منیر کی مدد سے پاکستان توڑنا چاہتا تھا، اس نے مجیب پر پاکستان کے خلاف سازش کا الزام لگا دیا۔ الزام عدالت میں ثابت نہ ہو سکا اور شیخ مجیب کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔ 1969ء میں معروف صحافی الطاف حسن قریشی نے شیخ مجیب الرحمٰن کا انٹرویو کیا۔ یہ انٹرویو قریشی صاحب کی کتاب ’’ملاقاتیں کیا کیا‘‘ میں موجود ہے۔

 قریشی صاحب نے مجیب سے پوچھا کہ موجودہ بحران کا حل کیا ہے؟ مجیب نے جواب میں کہا کہ 1956ء کا آئین بحال کر دیں۔ قریشی صاحب نے کہا کہ چھ نکات تو کچھ اور ہی کہتے ہیں، مجیب نے جواب دیا کہ چھ نکات قرآن اور بائبل نہیں، ان پر نظر ثانی ہو سکتی ہے۔ پھر انہوں نے الطاف حسن قریشی کو وہی کہا، جو رمیض الدین نے جسٹس منیر سے کہا تھا، ’’ہماری آبادی 56 فیصد ہے، مغربی پاکستان علیحدگی کا تصور کر سکتا ہے، ہم نہیں کر سکتے۔ وہ حصہ اگر الگ ہونا چاہتا ہے تو ہو جائے۔‘‘

اس واقعے کے ایک سال بعد سات دسمبر 1970ء کو پاکستان کی تاریخ کے پہلے عام انتخابات منعقد ہوئے۔ عام تاثر یہی ہے کہ 1970ء کے انتخابات بڑے فیئر اینڈ فری تھے۔ اس تاثر کی نفی جنرل یحییٰ خان کے اپنے ہی دو قریبی ساتھیوں نے کر دی۔ پاکستان ایئرفورس کے ایک افسر ارشد سمیع خان نے جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بطور اے ڈی سی کام کیا۔

 انہوں نے اپنی کتاب ’’Three Presidents and an aide” میں لکھا ہے کہ 1970ء کے انتخابات میں میجر جنرل غلام عمر نے کچھ سیاستدانوں میں خفیہ طور پر رقوم تقسیم کی تھیں۔ الیکشن کی رات، جب رزلٹ آنے شروع ہوئے تو صدر یحییٰ خان نے کہا کہ جنرل عمر سے بات کراؤ۔ ارشد سمیع نے صدر کی جنرل عمر سے بات کرائی تو صدر صاحب نے غصے میں ان سے پوچھا، ’’وہ جو تم نے خان عبدالقیوم خان، صبور خان اور بھاشانی کو پیسے دیے تھے ان کا کیا ہوا؟‘‘

جنرل عمر کوئی جواب نہ دے سکے تو صدر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اب مجھے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج بالکل مختلف چاہییں۔ لیکن جنرل عمر صدر کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں ناکام رہے۔

آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ اور صدر یحییٰ خان کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر اے آر صدیقی نے اپنی کتاب ’’جنرل محمد یحییٰ خان‘‘ میں لکھا ہے کہ جنرل عمر نے مشرقی پاکستان میں کرنل ایس ڈی احمد کے ذریعے خان قیوم کی کنونشن مسلم لیگ، جماعت اسلامی، صبور خان، فضل القادر چوہدری، نورالامین، خواجہ خیرالدین، مولوی فرید احمد اور کچھ دیگر میں بھاری رقوم تقسیم کیں۔ اس دھاندلی کے باوجود شیخ مجیب الرحمٰن کی عوامی لیگ نے قومی اسمبلی اور مشرقی پاکستان کی صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی۔

اکثریتی جماعت کو اقتدار منتقل کرنے سے گریز کیا گیا۔ یہ پہلو بہت اہم ہے کہ مشرقی پاکستان میں سیاسی بغاوت سے پہلے فوجی بغاوت ہوئی۔ 25 اور 26 مارچ 1971ء کی درمیانی شب چٹاگانگ میں آٹھ ایسٹ بنگال رجمنٹ کے میجر ضیاء الرحمٰن نے اپنے کمانڈنگ آفیسر کرنل جنجوعہ کو قتل کر کے ریڈیو سے آزادی کا اعلان کرا دیا۔ یہ میجر ضیاء الرحمٰن وہی تھے، جنہوں نے بعد میں جنرل بن کر بنگلہ دیش نے مارشل لاء لگایا اور پاکستان کے دوست بن گئے۔

جنرل ریٹائرڈ کے ایم عارف نے اپنی کتاب ’’خاکی سائے‘‘ میں لکھا ہے کہ جب ضیاء الرحمٰن بنگلہ دیش کے صدر کی حیثیت سے پاکستان آئے تو ان کے اعزاز میں ظہرانے میں مجھے بھی بلایا گیا لیکن میں نے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق سے کہا کہ میں اس قاتل کے ظہرانے میں شرکت نہیں کر سکتا۔

جنرل ضیاء الرحمٰن کی اہلیہ خالدہ ضیاء جب بنگلہ دیش کی وزیراعظم بنیں تو انہون نے جنرل پرویز مشرف کو ڈھاکا بلا کر ان سے اپنی تحریک آزادی کے شہداء کے مزار پر حاضری دلوائی اور 1971ء کے واقعات پر معذرت کرا لی لیکن جو ظلم ضیاء الرحمٰن نے کرنل جنجوعہ کے ساتھ کیا، اس کی قیمت عوامی لیگ ادا کرتی رہی۔

 پاکستان میں لوگوں کو یہ تو بتایا جاتا ہے کہ شیخ مجیب نے پاکستان کے خلاف بغاوت کی لیکن جنرل ضیاء الرحمٰن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاتا۔ سقوط ڈھاکا کے 50 سال بعد بھی مغربی پاکستان کے ان شاعروں، ادیبوں اور سیاستدانوں کو غدار کہا جاتا ہے، جنہوں نے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔ لیکن ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل صاحبزادہ یعقوب علی خان کا ذکر نہیں آتا، جنہوں نے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن سے انکار کیا اور یحییٰ خان نے انہیں ڈس مس کر دیا۔

16 دسمبر 1971ء کے سرنڈر کے بارے میں اہم ترین حقیقت یہ ہے کہ یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان میں اپنے کمانڈر جنرل امیر عبداللہ نیازی کو سرنڈر کا نہیں، سیزفائر کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ منیر احمد منیر کی کتاب ’’المیہ مشرقی پاکستان - پانچ کردار‘‘ میں جنرل یحییٰ خان کا انٹرویو شامل ہے۔ یحییٰ خان نے بتایا، ’’میں نے نیازی کو سرنڈر کا نہیں کہا تھا بلکہ اسے کہا تھا کہ یو این او کو بولو کہ سیز فائر کرا دے۔ میں نے کہا تھا کہ دشمن کے آگے ہتھیار پھینکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘

یحییٰ خان نے جنرل نیازی کو جھوٹا اور بزدل قرار دیا حالانکہ وہ یحییٰ کا حسن انتخاب تھا۔ یحییٰ خان نے اپنے اس انٹرویو میں کہا، ’’ ٹرخ گیا بچارہ میانوالی والا‘‘۔

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیکب نے ’’سرنڈر ایٹ ڈھاکا‘‘ میں لکھا ہے کہ پاکستانی فوج نے مشرقی محاذ پر بڑی جرات اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا۔ 16 دسمبر کو جنرل نیازی کے پاس ڈھاکا میں 30 ہزار فوج موجود تھی۔ اگر نیازی کچھ دن مزاحمت کرتا تو شاید یو این او سیز فائر کرا دیتا۔ جیکب لکھتا ہے کہ ہم تو صرف کھلنا اور چٹاکانگ پر قبضہ کرنے آئے تھے، 13 دسمبر تک ڈھاکا ہمارے پلان میں شامل نہ تھا۔ لیکن جب نیازی کو یہ کہا گیا کہ اگر تم سرنڈر کر دو تو تمہیں مکتی باہنی کے حوالے نہیں کیا جائے گا تو وہ سرنڈر کے لیے مان گیا۔ بقول جیکب سرنڈر کے وقت نیازی کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

ڈاکٹر صدر محمود نے اپنی کتاب ''پاکستان کیوں ٹوٹا؟‘‘ میں جنرل راؤ فرمان علی کا انٹرویو شامل کیا ہے، جنہوں نے بتایا کہ چھ دسمبر کو جیسور پر قبضہ ہوا تو جنرل نیازی گورنر ہاؤس ڈھاکا میں آ کر رونے لگا۔ راؤ فرمان علی نے یہ قصہ اپنی کتاب "How Pakistan got divided'' میں بھی بیان کیا ہے۔

 انہوں نے لکھا ہے کہ فوج نے اپنے قید خانے اور عدالتیں بنا رکھی تھیں اور سویلین کو بغیر وجہ اٹھا لیا جاتا تھا۔ کئی دانشوروں کو میری مداخلت پر رہا کیا گیا۔ مشرقی پاکستان فرائض سرانجام دینے والے میجر جنرل ابوبکر عثمان مِٹھا نے اپنی کتاب ’’بمبئی سے جی ایچ کیو تک‘‘ میں لکھا ہے کہ ہمارے خفیہ ادارے مشرقی پاکستان میں، جن کو غائب کر دیتے تھے، ان میں 90 فیصد مسلمان ہوتے تھے۔ ان حرکتوں سے پاکستان کے حامی ہمارے مخالف بن گئے۔ جنرل مٹھا کے پاس لاپتہ فراد کے لواحقین آتے تھے لیکن کوئی بازیاب نہ ہوتا تھا۔

 میجر جنرل خادم حسین راجہ نے اپنی کتاب ’’A stranger in my own country” میں لکھا ہے کہ مارچ 1971ء میں جنرل نیازی نے ایک میٹنگ میں بنگالی افسروں کی موجودگی میں کہا، ’’میں اس حرامزادی قوم کی نسل بدل دوں گا۔‘‘ اس واقعے کے بعد ایک بنگالی افسر میجر مشتاق نے کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے باتھ روم میں اپنے آپ کو گولی مار کر خودکُشی کر لی۔

جنرل نیازی نے بنگالیوں کو ان کی نسل بدلنے کی دھمکی دی اور پاکستان کا جغرافیہ بدل کر واپس آیا۔ اس کی نگرانی میں جو ظلم و ستم ہوا،  اس کی گواہی راؤ فرمان سے لے کر جنرل مٹھا تک بہت سے فوجی افسران نے دی۔ لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ فوجی آپریشن میں 30 لاکھ بنگالیوں کو قتل کیا گیا اور دو لاکھ عورتوں کا ریپ ہوا۔

بنگالیوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا لیکن مکتی باہنی نے بہاریوں کے ساتھ بہت ظلم کیا اور ان بہاریوں کو آج کے پاکستان کے حکمران فراموش کر چکے ہیں۔ جسٹس حمود الرحمنٰ، جسٹس انوار الحق اور جسٹس طفیل علی عبدالرحمٰن پر مشتمل کمیشن نے جنرل نیازی کے طرز کو شرمناک اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار قرار دیا۔

 کمیشن نے لکھا کہ جنرل نیازی کم از کم دو ہفتے تک ڈھاکا کا دفاع کر سکتے تھے، وہ سرنڈر کی بجائے اپنی جان قربان کر دیتے تو آئندہ نسلیں انہیں ایک عظیم ہیرو کے طور پر یاد رکھتیں۔ حمود عبد الرحمٰن کمیشن کے مطابق انہوں نے ہندوستانی جنرل کو گارڈ آف آنر کا حکم دے کر ملک اور فوج کی عزت خاک میں ملا دی۔

 کمیشن نے جنرل یحییٰ، جنرل عبدالحمید، جنرل پیر زادہ، میجر جنرل غلام عمر، جنرل گل حسن اور جنرل مِٹھا کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی۔ کمیشن نے جنرل ارشاد احمد خان کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی، جنہوں نے بغیر مقابلے کے مغربی محاذ پر شکرگڑھ کے پانچ سو گاؤں دشمن کے حوالے کر دیے۔

حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت سے، جو برائیاں جنم لیتی ہیں، وہ فوج کو زنگ لگا دیتی ہیں اور فوج لڑنے کے قابل نہیں رہتی۔ سقوط ڈھاکا کے 50 سال کے بعد پاکستان کے حکمران طبقے کو یہ رپورٹ ضرور پڑھنی چاہیے کیونکہ 1971ء میں پاکستان پر اعلانیہ مارشل لاء نافذ تھا۔ آج  پاکستان پر غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔

 1971ء میں خفیہ ادارے پاکستانیوں کو لاپتہ کر رہے تھے، آج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ 1971ء میں مشرقی پاکستان کھو دیا گیا اور آج بہت سے پاکستانیوں کے خیال میں کشمیر کھو دیا گیا ہے۔ 16 دسمبر سے سبق نہ سیکھا گیا تو خدانخواستہ پاکستان مزید نقصان اٹھا سکتا ہے کیونکہ آج تک پاکستان میں کسی جنرل یحییٰ یا کسی جنرل نیازی کا احتساب نہیں ہوا۔ آئین توڑنے والا جنرل مشرف آج بھی مفرور ہے۔

https://www.dw.com/ur/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D9%B9%D9%88%D9%B9%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84-%D8%AA%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D8%AF-%D8%AD%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%82/a-60106946