Wednesday, March 11, 2020

Video - How long will Putin hang on to power? I Inside Story

Video Report - Could the rivalry between Afghanistan's leaders derail peace efforts?

In Pakistan, criticism grows dangerous as dissent stifled

KATHY GANNON

Being a dissident — or even raising a critical voice — in Pakistan is growing more dangerous, regardless of whether the target is political parties, the judiciary or the powerful military and security agencies.
Intimidation of dissidents has increased on multiple fronts, rights workers and journalists say. A number of rights activists have been arrested and charged with sedition. Protesters have been jailed, including a member of parliament. Newspapers and journalists have faced violence, harassment and warnings from security officials not to cover anything that might show the military in a harsh light.
Rights groups say the civilian government of Prime Minister Imran Khan, elected in 2018, has failed to protect freedom of speech, imposing legislation to restrict online media, even dictating who can appear on television talk shows, while at the same time ceding authority for curbing freedom of speech to the powerful military.
“In recent years, the space for dissent in Pakistan has shrunk to the point of suffocation,” warned Omar Warriach, Amnesty International’s Deputy South Asia director.
“The Pakistani military has demonstrated that it can still call the shots without directly being in power. ... Taking part in a peaceful protest can now lead to arrest and charges of sedition. Many activists have been forced into exile, fearing for their safety. What was once a lively media landscape has narrowed to exclude critical voices,” he said.
Pakistan's government has denied allegations it's stifling free speech. It said it was simply cutting spending when it recently pulled all its advertising from two prominent media houses, Dawn and Jang, that frequently criticize the military’s involvement in civilian affairs. Khan's government has also criticized the previous administration for using public money on advertising to promote itself.
Government advertising is one of the leading sources of revenue for newspapers and media houses in Pakistan and is often used to squeeze critical media.
In a March 2 statement, Steven Butler, the Asia program director for the Committee to Protect Journalists, said the government was using advertising “as a cudgel to punish and reward news outlets based on their editorial stance in this way,” and demanded the practice stop.
Butler was denied entry into Pakistan last year despite holding a valid visa. The government has remained silent on the move, but Pakistani officials say that particular decision was taken without the prime minister's knowledge. The officials spoke on condition of anonymity because they were not authorized to speak to the media.
Khan was elected in July 2018, amid widespread criticism from international rights groups and political opponents that the country’s powerful military and intelligence aided his campaign. The military was widely accused of intimidating the media and campaigning against Khan’s strongest opponent, the Pakistan Muslim League, whose leader Nawaz Sharif had fallen out with the army after openly accusing it of supporting militants.
At a recent meeting with international journalists, Khan’s adviser on communication, Firdous Ashiq Awan justified action against those who would attack the military, even charging them with sedition, saying the country’s military was sacrosanct according to the constitution.
One journalist, Aziz Memon, disappeared this month on the way to his work at a small newspaper in Pakistan’s southern Sindh province. He was found dead just hours later. A few months earlier, Memon tweeted that he had been threatened by local police and a prominent political party over his reporting.
The Brussels-based International Federation of Journalists this week called for the arrest of Memon’s killers and strongly criticized a police report that said he died of “natural causes.” An autopsy report later listed his death as strangulation.
“The post-mortem report proves beyond a doubt that Aziz was brutally murdered,” the federation statement said. “We reiterate our demand that the authorities take urgent action to arrest the killers and those who ordered his killing.”
In other cases, intelligence agencies have reportedly forced newspaper sellers into not delivering papers to certain areas and warned television anchors against interviewing certain politicians.
The military’s public relations wing, known as the Inter-Services Public Relations, has repeatedly denied interfering in television programming or disrupting newspaper distribution, although it has justified muzzling news of a dissident ethnic Pashtun movement called the Pashtun Tahafuz (Protection) Movement, or PTM, claiming it impacts national security, without explaining exactly how.
Authorities have often targeted the PTM, which has accused the army of using the decades-long war on terror to profile, intimidate, harass and arrest ethnic Pashtuns, who dominate Pakistan’s northwestern regions bordering Afghanistan.
In late January, a protest of barely 100 people — small by Pakistani standards — took place outside the National Press Club in the capital Islamabad to protest the arrest of a young PTM leader. The protesters had begun to disperse when police arrived, grabbing protesters and throwing them into waiting trucks.
Among the men and women rounded up was Mohsin Dawar, a member of parliament from Pakistan’s North Waziristan border region.
“I said I would go with them. I wasn’t resisting, but still they grabbed me, kicked me and punched me,” he said in an interview following his release. In all, 29 people were arrested, all of them ordered released in early February by the Islamabad High Court, which reprimanded police for charging many of them with sedition, without reason.
Rights groups have also criticized the liberal use of Pakistan's sedition and anti-terrorism act.
Gulalai Ismail, a rights activist, was charged under the anti-terrorism act after she criticized army actions in the border regions, including a report that complained of military harassment of women and girls, a charge the army has denied.
Ismail has fled to the United States, but her elderly parents continue to be harassed. Her father was jailed for two weeks and her mother, Uzlifat Ismail, was added to a list of individuals unable to leave Pakistan on charges of hiding her daughter.
Ismail’s father, professor Mohammad Ismail, said intelligence agents and police have raided his home in Islamabad six times without a court order. His domestic employees have been harassed and he appears regularly in court fighting charges of anti-state activities related to his support for his daughter.
Harris Khalique, head of the independent Human Rights Commission of Pakistan, said that while previous civilian governments have at times stood up to the military to protect rights, the current prime minister has failed to do so.
“The current political government is more responsible for what is happening in terms of freedom of speech, freedom of expression, freedom of association and assembly than any one particular institution, whether it be the military or the bureaucracy," said Khalique. “At the at the end of the day they got elected to run this country, if they are ceding their space, they are equally responsible, if not more. "

پاکستان میں تحقیق خواب بن رہی ہے

ہائر ایجوکیشن نے تحقیق کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی محققوں کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔






وہ ایک بڑے  ادارے میں کام کرتا تھا۔ اس ادارے میں اسے ہر قسم کی سہولیات میسر تھیں مگر اس کا دل وہاں پر خوش نہیں تھا۔ حالانکہ اسے وہ کام پسند بھی تھا۔
ایک ایسے ادارے میں ملازمت ملنا اس کی خوش قسمتی تھی جہاں سب سفارش ڈھونڈتے ہیں، اسے وہاں قابلیت سے ملازمت مل گئی مگر اسے ٹیچنگ سے لگاﺅ تھا۔ وہ کتابیں پڑھنے والا بندہ تھا۔ ملازمت کے ساتھ ساتھ اس نے ایم فل کیا اور پھر پی ایچ ڈی میں انرول ہو گیا اور ساتھ ہی ساتھ ایک نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ شام کے وقت کلاسیں بھی لینے لگا۔
ٹیچنگ کا جرثومہ بھی مرتا رہا اور ساتھ ہی اچھی خاصی رقم بھی ہاتھ آتی رہی۔ وہ چونکہ محنتی اور قابل تھا اس لیے اسے پی ایچ ڈی کرنا کوئی مشکل کام نہیں لگا۔
مگر صورت حال تب عجیب ہوئی، جب اس کے سپروائزر نے اس کے کام میں کیڑے نکالنے شروع کر دیے حالانکہ وہ سب کلاس فیلوز میں اسائنمنٹ اور پریزینٹشن میں اپنی مثال آپ تھا۔ یوں جوں توں کرکے کورس ورک مکمل ہو گیا اور ریسرچ کرنے کی باری آئی تو سپروائزر نے اسے ٹف ٹائم دیا مگر وہ پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں تھا۔ یوں پی ایچ ڈی کا میدان بھی اس نے سر کر لیا۔
اب ایک نیا میدان اس کے سامنے تھا۔ اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے سے دو پیپرز کو شائع کروانا تھا وہ بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رجسٹرڈ جرنلز میں۔ اسے معلوم تھا کہ یہاں مقالہ شائع کروانا ایک مشکل کام ہے مگر اتنا مشکل ہوگا اسے اب بات کا اندازہ نہیں تھا۔ اس کے ایم فل کے بعد کچھ غیر ملکی جرنلز میں ریسرچ آرٹیکل شائع ہوئے تھے جو کہ اچھا خاصا ایمپیکٹ فیکٹر رکھتے تھے، مگر ان پیپرز نے کسی بھی انٹرویو میں اسے فائدہ نہیں دیا کیونکہ انٹرویو میں اسے کہا گیا کہ ’یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رجسٹرڈ جرنلز میں شائع نہیں ہوئے اس لیے اس کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں مل سکتا،‘ اور بے چارہ وہاں سے واپس آ جاتا
پھر اس نے ریسرچ پیپر لکھنا ہی بند کر دیا کہ پاکستان میں اس کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے، مگر پی ایچ ڈی کی ڈگری اب ان پیپرز کے بغیر ممکن نہیں تھی، حالانکہ اس نے بہترین کام کیا تھا۔ پیپر اپنے مقالے سے نکال کر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے رجسٹرڈ جرنلز کو بھجوا دیے مگر کوئی جواب نہیں آتا تھا۔ صرف پیپر کے موصول ہونے کی خودکار ای میل موصول ہو جاتی اور پھر ایک لمبی چپ۔
وہ پھر ای میل بھیجتا مگر جواب ندارد۔ اس دوران چھ مہینے گزرے، پھر ایک سال بیت گیا مگر پیپر نے شائع ہونا تھا، نہ ہوا۔ اسے معلوم ہوا کہ اب یونیورسٹی کے کسی جرنل کے ایڈیٹر سے مل لو کوئی سفارش یا پیسہ دے کر کام نکالو، کیونکہ پیپر کا شائع ہونا یہاں بہت مشکل ہے۔ تب اس نے ادھر ادھر لوگوں کو دیکھنا شروع کیا کہ کس کو کہہ کر پیپر شائع کرایا جائے تاکہ اس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مل جائے۔
ایک دن مجھ سے بات ہوئی کیونکہ عرصہ سے یونیورسٹی میں اور صحافت میں کام کر رہا تھا۔ شاید آخری امید میں ہی تھا۔ اس نے کہا کہ ’پی ایچ ڈی پھنسی ہوئی ہے، پیپر شائع نہیں ہو رہا۔ کیا کروں کہیں سے کوئی چکر ڈھونڈ نکالو تاکہ اس مصیبت سے جان چھوٹے۔ اس نے مجھے ذہنی مریض بنادیا ہے۔‘
کچھ دیر کے لیے تو میں بھی چکرا گیا کہ اگر اس جیسا قابل بندہ اتنا پریشان ہے تو ہمارا کیا حال ہو گا۔ خیر، اللہ اللہ کرکے پاکستانی قوم کی طرح کہیں سے جگاڑ لگ گیا اور ایک ایچ ای سی کے اچھے ایمپیکٹ فیکٹر جرنل میں پیپر شائع ہو ہی گیا جس کے بعد ایک دن اس کی کال آئی کہ ’میں نے پاکستان میں معرکہ سر کر لیا، پی ایچ ڈی کے لیے ریسرچ پیپر کی ریکوائرمنٹ پوری کرلی، اب آپ فون میں میرے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا لاحقہ لکھ سکتے ہو۔‘
یہ اس کی خوش قسمتی تھی کہ ہمارے بہت سے دوستوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرلیں مگر اب پاکستان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا خواب بن کر رہ جائے گا، کیونکہ ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے مطابق اب کسی پاکستانی جرنل میں شائع شدہ تحقیق کو درخورِ اعتنا نہیں سمجھا جائے گا بلکہ صرف بین الاقوامی جرنلز میں شامل تحقیقی مقالے ہی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے لازمی سمجھے جائیں گے۔ پاکستانی جرنلز کی وقعت ختم ہو گئی ہے جس کے لیے یونیورسٹیوں نے اربوں روپے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ادا کیے ہیں اور بہت مشکل ترین پراسیس کے بعد ہی یہ جرنلز ایکس، زی، ڈبلیو اور وائی کیٹگری تک گئے ہیں۔
اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحقیق کش پالیسی جون 2020 کے بعد سے لاگو ہو جائے گی جس کے مطابق اب پاکستانی تحقیقی رسائل کی بجائے بین الاقوامی تحقیقی جرنلز میں پاکستانی تحقیق شائع ہو گی جس کے لیے پاکستانی محققین بڑی رقم ادا کریں گے جس کے باعث پاکستان میں تحقیقی جرنلز کا مستقبل مخدوش ہو گیا ہے۔
اب پاکستانی جرنلز کو بین الاقوامی طور پر انِڈیکس ہونے کے لیے تین سے چار سال لگیں گے۔ اب تحقیقی مقالے سکوپس اور جے سی آر کی کیٹگری میں ہی یونیورسٹی میں تقرری اور پروموشن اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے قابل اعتبار ہوں گے، اس کے علاوہ کوئی بھی تحقیقی مقالہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
ان جرنلز پر یونیورسٹیوں نے کروڑوں روپے لگائے ہیں تب جا کر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انہیں ان کیٹگریز میں جگہ دی ہے، ان میں پاکستانی طلبہ کی تحقیق چھپتی تھی تب جا کر انہیں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگری ملتی تھی۔ اب نئی پالیسی کے باعث ان طلبہ کے لیے ریسرچ شائع کرنا بھی مشکل ترین ہو جائے گا اور ڈگری کے حصول کے لیے انہیں دو سے تین سال لگیں گے کیونکہ ان جرنلز میں تحقیقی مقالوں کا شائع کرنا بہت ہی مشکل امر ہے۔
اگر کوئی محقق فاٹا پر تحقیق کرتا ہے تو امریکی رسالے کو کیا پتہ فاٹا میں میڈیا یا صحت کے حالات کیسے ہیں کہ وہ انہیں شائع کر سکے۔ پاکستانی جرنلز میں ایک کام تو تھا کہ یہاں کے ریوور پاکستانی ہوا کرتے تھے، اس لیے یہاں علاقائی تحقیق چھپ جایا کرتی تھی۔ اب پاکستانی یونیورسٹیوں اور ایکیڈمیا کے یہ جرنلز کسی کام کے نہیں رہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ پالیسی سازوں نے ضلعی کمییٹوں، جرنلز کے ایڈیٹروں سمیت ایچ ای سی کی کسی بھی کمیٹی کو اس پالیسی کی بھنک بھی نہیں پڑنے دی اور اسے لاگو کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جس سے 
پاکستان میں تحقیق اب خواب ہی بن جائے گی۔https://www.independenturdu.com


کرونا کے معاملے میں وزیر اعظم سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وفاقی حکومت ٹوئٹر تک محدود ہے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کئی بار وزیر اعظم سے رابطہ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن ان کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ جب کہ وفاقی حکومت صرف ٹوئٹر اور میڈیا تک محدود ہے۔


ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کئی بار وزیر اعظم سے رابطہ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن ان کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ جب کہ وفاقی حکومت صرف ٹوئٹر اور میڈیا تک محدود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کی نگرانی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں یہ وفاقی حکومت کا کام ہے اور وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں موثر انداز میں کام کرنا ہو گا۔ 
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ’ملک میں داخلے کے انٹری پوائنٹس کی نگرانی صوبائی حکومتوں کی نہیں وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر درست انداز میں سکریننگ کی جاتی تو کرونا کے 14 متاثرین سندھ نہ پہنچتے۔‘ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوارڈی نیشن نہیں کر رہی۔ وزیر اعلی سندھ نے خود وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا سے رابطہ کیا۔ 
مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں ایران سے اب تک 2300 افراد آچکے ہیں۔ کرونا سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت چین سے خود کٹس منگوا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے تعاون کرے۔

’نزلے اور کھانسی کی صورت میں سٹیڈیم میں آنے سے گریز کریں‘
نیشنل سٹیڈیم  کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے شائقین کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کھانسی یا چھینکنے کے بعد، کھانے سے پہلے اور کھانے سے بعد اور بیت الخلا سے فراغت کے بعد اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں یا الکوحلک سینیٹائزر کا استعمال کریں 
چھیںکنے کے دوران ٹشو پیپرز یا رومال کا استعمال کریں
استعمال شدہ ٹشو پیپرز یا رومال وغیرہ کو کڑے دان میں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں
نزلے اور کھانسی کی علامات کی صورت میں سٹیڈیم میں آنے سے گریز کریں
ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں
کھانسی اور بخار کی صورت میں دیگر افراد کے ساتھ قربت سے گریز کریں
سٹیڈیم میں غیر ضروری طور پو کرسیوں، ریلنگ اور سٹیل بارز کو چھونے سے گریز کریں
سٹیڈیم میں کھلے عام نہ تھوکیں، پانی، کھانے کی چیزیں، خالی بوتلیں اور ریپرز پھینکنے سے گریز کریں