Tuesday, March 1, 2022

Video - #LongMarch #LongMarch27thFeb #LongMarch27thFebruary - #PPP - Dilan Teer Bija - PPP Anthem

Video - #LongMarch #LongMarch27thFeb #LongMarch27thFebruary - #PPP - Bilawal Bhutto Zardari addresses the Awami March in #Sukkur

Video - #LongMarch #LongMarch27thFeb #LongMarch27thFebruary - #PPP’s Awami March has reached Sukkur | Chairman Bilawal Bhutto Zardari

#LongMarch27thFebruary #LongMarch27thFeb - The PPP is synonymous with development – Chairman PPPBilawal Bhutto Zardari


 Chairman Pakistan Peoples Party, Bilawal Bhutto Zardari has once again asked Imran Khan to dissolve the national assembly so that fresh transparent elections are held and real representatives are elected in place of selected and his facilitators. He said that the very first day in the assembly he had called Imran Khan selected thus exposing him to the world. We do not recognize this selected prime minister.

Chairman PPP said this while addressing a massive crowd of the Awami long march at Sukkur at the end of the third day of the march. He said that the selected user said inflation is a world phenomenon and he cannot do anything about it but he got frightened by the Jiyalas marching towards Islamabad. He reduced the price of petrol and the electricity tariff. This is the success of the PPP. The Jiyalas are peaceful democratic activists and will not attack the PTV and the parliament like PTI. We are democrats and will not resort to any undemocratic means. This march will pass through the areas where there are PTI members and we are giving the last chance to accept their mistake and vote for the no-confidence motion. Our demand is to return the democracy which Imran Khan snatched from the people of Pakistan. We will give every province their right. We will take back our right of employment. We will take back the rights of youth, women, and minorities. We are coming to Islamabad and we know to claim our rights.
Chairman PPP said that these low-level ministers of the PTI are asking President Zardari what he has done for the country. The PPP gave this country democracy and a constitution. Gave the rights to the laborers. Made the grower the owner of their land. Made Pakistan a nuclear power, gave this country missile technology for which the entire country is thankful to Quaid-e-Awam and Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto. President Zardari gave the Gwadar port and CPEC. He initiated BISP for the poor women of the country. The country is thankful to President Zardari for giving Khyber Pakhtunkhwa its identity. Chairman Bilawal Bhutto Zardari said that there is no match between the NICVD of Sukkur and Lady Reading hospital Peshawar. There is nothing equivalent to NICVD in Mianwali. Whatever development is in this country has been given by the PPP and whatever development is to happen in the future, the PPP will be credited to that as well.

https://www.ppp.org.pk/pr/26414/

صدر زرداری نے راہداری بنائی، خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا، صوبوں کو خودمختاری دی، خیبرپختونخوا کو شناخت دی، عمران خان تم نے کیا دیا ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرپوک نہیں ہو تو اسمبلیاں توڑو اور پھر ہمارا مقابلہ کرویا پھر استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ کر گھر چلے جاﺅ۔ تم بزدل نہیں ہو ڈرپوک نہیں ہو، پیپلزپارٹی سے نہیں ڈرتے تو میدان میں آﺅ اور مقابلہ کرو۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدر زرداری نے راہداری بنائی، خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا، صوبوں کو خودمختاری دی، خیبرپختونخوا کو شناخت دی، عمران خان تم نے کیا دیا ہے۔ تم آصف علی زرداری کے جوتے کے برابر بھی


نہیں۔ تمہارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہو ہی نہیں سکتا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا مقابلہ ہمارے سکھر سے ہی کرلو۔ ہم نے سکھر میں این آئی سی وی ڈی قائم کیا اور ہم نے پشاور میں آپ کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی دیکھا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب سے اس کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا ہے پہلے ہی دن سے سلیکٹڈ کہہ کر بے نقاب کیا تھا۔ ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کو نہیں مانتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی، آئین دیا، ہم نے تین آمروں کا مقابلہ کیا یحیٰ، ضیا اور مشرف کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس شخص کو مجبور کیا جو تین سال سے کہتا رہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے میں کچھ نہیں کر سکتا۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتا رہا، بجلی میں بھی مگر آپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا صرف ایک دن میں ہی کٹھ پتلی جھک گیا۔ پٹرول کی قیمت کر دی یہ پیپلزپارٹی کی کامیابی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ابھی ہمارا سفر کافی طویل ہے۔ ہم جی ٹی روڈ سے 8مارچ تک اسلام آباد پہنچیں گے تو 8مارچ تک آپ بہت کچھ کرکے دکھائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے جیالے پرامن جمہوری کارکن ہیں۔ ہم آپ کی طرح حملہ نہیں کریں گے۔ ہم ایک غیرجمہوری شخص کے خلاف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے۔ ساری پارٹیاں عدم اعتماد کے حق میں ہیں تو یہ جیالوں کی جیت ہے۔ ہم پی ٹی آئی میں موجود سہولت کاروں کو آخری چانس دے رہے ہیں کہ آپ غلطی مان لیں اور عمران کٹھ پتلی کا عدم اعتماد میں ساتھ نہ دو۔ 

عمران کے لئے پیغام ہے کہ ہمارے اسلام آباد پہنچنے تک استعفیٰ دے دو اگر آپ ڈرپوک نہیں اور ہمت ہے تو میدان میں آئیں۔ انہوںنے کہا کہ میں ہر شہر میں جا کر ایک سوال پوچھتا ہوں کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی۔ شفاف انتخابات کے لئے عوامی حکومت آئے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو جمہوریت آپ نے چھینی ہے ہمیں واپس کی جائے۔ ہم ہر صوبے کو اس کا حق دلوائیں گے۔ آپ نے حق روزگار چھینا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں اور ہم اپنا حق چھننا جانتے ہیں۔ یہ صدر زرداری سے حساب مانگ رہے ہیںپیپلزپارٹی نے مزدوروں کو حق دیا، کسانوں کو زمین کا مالک بنایا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ اس پر سب کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ یہ ملک شہید بینظیر کی وجہ سے، صدر زرداری کی وجہ سے ہے۔ غریب خواتین کو مالی مدد مل رہی ہے تو آصف علی زرداری کا شکریہ ۔ جو اینٹ بھی اس ملک میں لگائی گئی ہے پیپلزپارٹی نے لگائی ہے۔ اب جو کچھ بھی ہونا ہے وہ پیپلزپارٹی نے ہی کرنا ہے۔


https://www.ppp.org.pk/pr/26416/