Monday, January 11, 2021

Video Report - Top Trump-ally Chris Christie calls for Trump’s impeachment

Video Report - Why Colin Powell says he no longer considers himself a Republican

Video - Law unto themselves? Social media block Trump amid calls to regulate Big Tech

Video Report - #DonaldTrump #NancyPelosi #Impeachment US Democrats move forward with second impeachment of President Trump

Video Report - #COVID19 #corona #LongTermEffects More long-term damage caused by COVID-19 than expected | COVID-19 Special

Video #PDM #Malakand Power Show | #PPP Bilawal Bhutto's Historic Speech |

Video - PDM Malakand Power Show | ANP Ameer Haider Khan Hoti Speech

Video - #PDM Malakand Power Show | PKMAP Mehmood Khan Achakzai Speech

Video - #PDM #Malakand Power Show | PDM Chief Maulana Fazal U Rehman Speech

مل کر کٹھ پتلی و سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان  پیپلزپارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ کے


عوام نے آج پاکستان کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ملاکنڈ کے ہر شہری کا ایک ہی مطالبہ ہے، سیلیکٹڈ چلا جائے،  یہ تبدیلی والے سارے دھوکے باز ہیں۔

ملاکنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ  عوام ناجائز حکمرانوں کو آج سے نہیں 60 سال سے بھگت رہے ہیں،  ہم نے جوبھی وعدہ کیا اسے پورا بھی کیا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ  ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اور پورا کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کریں گے ، جمہوریت بحال کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے دہشتگردوں کو ہماری سرزمین سے بھگایا، ہمیں یاد ہے کون آپ کے ساتھ کھڑے تھے اور کون دہشتگردوں کے ساتھ تھے۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آپ نے یہاں پاکستان کا پرچم لہرایا، ملاکنڈ کے عوام نے فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دہشتگردوں کو شکست دی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے مچھ متاثرین کو بلیک میلر کہا یہ کس قسم کا انصاف ہے،  وزیراعظم نے متاثرین کے پاس جانے کے بجائے ان کو اپنے پاس بلایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہنگائی پورے ریجن میں سب سے زیادہ ہے، عوام تاریخی غربت، مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں، یہ ہے نیاپاکستان۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان کا پورا ٹولہ نالائق اور کرپٹ ترین ہے ملک نہیں چل رہا، انہوں نے روزگار چھینا اور گھروں کو برباد کیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ علیمہ باجی کی سلائی مشین میں کرپشن، بلین ٹری میں کرپشن ہر طرف کرپشن ہے۔

https://jang.com.pk/news/870748