Sunday, September 20, 2020

Video - #JoeBiden #Joe2020 #BidenForPresident Joe Biden Speech on The Supreme Court & Justice Ruth Bader Ginsburg

Video Report - WHO warns of 'serious situation' in Europe as COVID cases spiral

Video Report - #Coronavirus #Covid19 #CovidUSA America first: US leads in coronavirus infections and deaths

Video Report - 31 states see an increase in coronavirus cases

Video - Bill Clinton: 'Superficially hypocritical' for Republicans to fill Supreme Court vacancy

Video - #HappyBirthdayBBZ - AYA AYA BILAWAL...

Video - #HappyBirthdayBBZ - Ab Waqt Ki Zaban Hai BILAWAL

Video - #APC2020 #APCbyPPP #UnitedForDemocracy - Nawaz Sharif's Speech at All Parties Conference|Is he back in politics?

Video - #APC2020 #APCbyPPP #UnitedForDemocracy - Nawaz Sharif Speech At All Parties Conference | APC 2020

Video - #APC2020 #APCbyPPP #UnitedForDemocracy - Bilawal Bhutto Speech At All Parties Conference | APC 2020

آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے فرحت اللہ بابر نے بہت کچھ کہہ دیا - Video - #APC2020 #UnitedForDemocracy

Video - #APC2020 #UnitedForDemocracy - Opening remarks of President Asif Ali Zardari at the PPP Hosted APC in Islamabad.

Video - #APC2020 #UnitedForDemocracy Opening remarks of Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari at the PPP Hosted APC in Islamabad.

اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے: زرداری #UnitedForDemocracy

اپوزیشن کی اے پی سی سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی


زرداری کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے، بہروپیوں سے پاکستان بچانا ہے، ہم جیتیں گے، جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے سلیکٹڈ پرائم منسٹر کی سوچ ہے کہ تہتر کا آئین بنانے والوں سے وہ زیادہ ہوشیار ہیں، اس اے پی سی میں ایسا لائحہ عمل دیں کہ جمہوریت مضبوط کر سکیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اے پی سی کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں،میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی، اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، یہ ان میں کامیاب نہیں ہو گی، لوگ ہمیں سن رہے ہیں، چاہے کتنی ہی پابندیاں لگائی جائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری بیٹی مریم نواز بھی یہاں ہیں، مریم قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم آئین کے گرد دیوار ہے جس سے کوئی آئین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اے پی سی کی کامیابی کا سہرا آپ سب کے سر ہے، ہم نے دیکھا انہوں نے کیا تکلیف برداشت کی، ہم سمجھ سکتے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/822571 

نواز شریف اور آصف زرداری کا خطاب: ’ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں‘ #UnitedForDemocracy


دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جماعتوں کی


آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس سے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی خطاب کیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس سے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی خطاب کیا ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں ہونے والی اس آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔

کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم)، جمعیت اہلحدیث اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما شریک ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔

اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے سب سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلاول بھٹو کی دعوت پر اس کانفرنس میں شرکت کی۔

نواز شریف کا خطاب

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہماری جد و جہد عمران خان کو لانے والوں کے خلاف ہے اور ان کے خلاف ہے جنہوں نے اس نااہل بندے کو یہاں بیٹھایا ہے۔‘

’ہمارا مقابلہ ان کے خلاف ہے جو الیکشن چوری کر کے ان ناہلوں کو حکومت میں لائے۔ اب تبدیلی ضروری ہو گئی ہے۔‘

اے پی سی کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’اس کانفرنس میں جو بھی حکمت عملی بنائی جائے گی مسلم لیگ ن اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔‘

نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب کے آغاز میں سب سے پہلے آصف زرداری سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے دو لخت ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے بنائے گئے حمودالرحمن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا وقت بھی آگیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں وطن سے دور ہوتے ہوئے بھی اچھی طرح جانتا ہوں کہ وطن عزیز کن حالات سے گزر رہا ہے اور عوام کن مشکلات کا شکار ہیں۔‘

 ’اس کانفرنس کا انعقاد بہت اہم موقع پر کیا گیا ہے، کیونکہ پاکستان کی خوشحالی اور صحیح جمہوری ریاست بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر طرح کی مصلحت چھوڑ کر اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں اور بے باک فیصلے کریں۔‘

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو تجربات کی لیبارٹری بنا کر رکھ دیا ہے، کبھی کوئی نمائندہ حکومت بن بھی جائے تو اسے ہر طرح کی سازش کے ذریعے سے پہلے بےاثر اور پھر فارغ کر دیا جاتا ہے۔‘

’پروا بھی نہیں کی جاتی کہ اس سے ریاستی ڈھانچہ کمزور ہوگا، اقوام عالم میں جگ ہنسائی ہوئی اور عوام کا ریاستی اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا۔‘

تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت ’زبو حالی‘ کا شکار ہے اور عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’چند سال قبل بلوچستان حکومت کو گرایا گیا اور اس میں اس وقت کے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا نام بھی لیا جاتا ہے۔‘

’عاصم باجوہ کی دولت کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی ہیں، جنہیں چھپانے کے لیے ایس ای سی پی نے اپنے ریکارڈز میں تبدیلیاں کیں۔ نہ نیب نے نوٹس لیا، نہ کوئی جے آئی ٹی بنی اور نہ کسی عدالت میں کارروائی ہوئی۔‘

میاں نواز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہدار کے حوالے سے بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’سی پیک کے ساتھ بھی بی آر ٹی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ کبھی بسوں میں آگ لگ جاتی ہے تو کبھی بارشیں سب پول کھول دیتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم معیشت کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے ماضی میں یہ ثابت کیا ہے اور مستقبل میں بھی کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں بچے بچے کی زبان پر ہے کہ 73 سال کی تاریخ میں ایک بار بھی کسی منتخب وزیراعظم کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔‘

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’اکتوبر 2016 میں قومی سلامتی کے امور پر بحث کے دوران توجہ دلائی گئی کہ دوستوں سمیت دنیا کو ہم سے شکایت ہے ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ دنیا ہم پر انگلی نہ اٹھائے تو اسے ڈان لیکس کا نام دیا اور ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جے آئی ٹی بنی اور مجھے غدار اور ملک دشمن بنا دیا گیا۔‘

نواز شریف کے اپوزیشن کی جماعتوں سے خطاب سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے اے پی سی سے ابتدائی خطاب کیا تھا۔

آصف زرداری کا خطاب

آصف زرداری نے کہا کہ ’اس تقریب کے بعد پہلا بندہ میں ہی جیل میں ہوں گا۔ مولانا صاحب آپ ضرور ملنے آیے گا۔‘

’یہ لوگ اوپر سے آ کر ہم پر قابض ہو گئے ہیں۔ ہم انھیں حکومت سے نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے۔ ہم نے ان سے پاکستان کو بچانا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری نظر میں یہ کانفرنس بہت پہلے ہونی چاہیے تھی، مولانا نے اگر مجھے جیلوں میں نہ بھیجا ہوتا تو شاید میں پہلے آجاتا، مولانا کا کام ہی یہی ہے کہ کسی کو آسرا دے کر کہنا کہ چل میں آرہا۔‘

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے وہی آپ کی کامیابی ہے، یہ کیا ہے کہ نواز شریف کو براہ راست نہیں دکھا سکتے لیکن جنرل (ر) پرویز مشرف کو دکھا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب سے ہم سیاست میں ہیں ہم نے کبھی اتنی پابندیاں نہیں دیکھیں، ایک چینل کے سی ای او کو جیل میں ڈالا ہوا جبکہ ایک چینل کو لاہور سے بند کیا ہوا ہے، یہ سب حکومت کی کمزوریاں ہیں، آج کل کی میڈیا کو بند کرنا یا رکھنا تقریباً نامکمل ہے کیونکہ آج کل ہر کوئی انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے۔‘

سابق صدر نے کہا کہ ’جمہوریت پر یقین رکھنے والے سب ناکام ہیں، ہمیں پیمرا کی ضرورت نہیں ہے، لوگوں کو پتہ ہے کہ وہ ہمیں سن رہے ہیں اور سنتے رہیں گے۔‘

آصف زرداری نے اپنے خطاب کے دوران مریم نواز شریف کو قوم کی بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم سمجھ سکتے ہیں کہ انہوں (مریم نواز) نے کتنی تکلیف سہی ہوگی کیونکہ میری بہن اور بیوی نے بھی یہ سب کچھ دیکھا تھا۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے مقصد کے لیے لڑتے رہیں گے۔‘

https://www.independenturdu.com/node/47826