Friday, April 22, 2022

عمران خان اور ہمنواؤں کی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خوف سے سانسیں اکھڑ رہی ہیں -

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ہمنواؤں کی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خوف سے سانسیں اکھڑ رہی ہیں گھبرانا نہیں والے نے اگر دشمن ممالک کے شہریوں سے مدد نہیں لی تو بھاگتے کیوں ہو الیکشن کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس میں بار بار التوا مانگنے کا واضح مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ہے

 انہوں نے مزید کیا ہے کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار نے غریب قوم کا ایک ارب روپے صرف گھر سے دفتر تک ہیلی کاپٹر سواری کے نشے میں اڑا دیا قومی خزانہ قومی امانت ہے کسی کے ‏ باپ کا پیسہ نہیں کہ حساب اور احتساب نہ ہو
تحریک انصاف جو درحقیقت تاریک انصاف ہے کی تعریف صرف اتنی ہے کہ توشہ خانہ ان کی مرضی،کرپشن ان کا حق، نالایقی ان کا کردار، جھوٹ مکر فریب دھوکہ ان کی پہچان ہے

 کراچی کے بعد آج لاہوریوں نے بھی آٹا چینی ادویات کھاد چوروں کو اوقات یاد دلادی ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ ‏ آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گاریاستی اداروں فوج پولیس اور عدالتوں اور خانہ جنگی کی کھلی دھمکیوں سے لگتا ہے کرسی چھننے کے بعد بھی سستا نشہ جاری ہے

https://www.ppp.org.pk/pr/26877/

  

No comments: