Wednesday, March 2, 2022

#LongMarch27thFeb #LongMarch27thFeb #LongMarch27thFebruary - عمران خان مسلسل کہتا رہا کہ اگر پٹرول اور بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہے مگر وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان خود بہت بڑا چور ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان مسلسل کہتا رہا کہ اگر پٹرول اور بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہے مگر وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان خود بہت برا چور ہے۔ جھوٹا،


ناجائز، نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوامی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ہمارے جیالوں کی ہمت دیکھیں، جیالے عوام کی سیاست اور عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آتے ہیں۔ انہوں نے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے اور فتح مند ہوئے ہیں۔ آج ہمارے ملک پر ایک سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کیا گیا تو مزاحمت کے لئے جیالوں کا کردار صف اول رہا ہے۔ میں نے انہیں سلیکٹڈ کہا تو دنیا میں ان کی پہچان سلیکٹڈ بن گئی۔

 بدھ کی رات رحیم یارخان میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی عمران خان کو تاریخ کا بہت بڑا چور کہا ہے۔ عمران خان چینی، آٹا، کھاد، پٹرول اور گیس چور ہے۔ سب سے بڑھ کر ووٹ چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولتا رہا ہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے اور وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ تین بجٹ میں انہوں نے مہنگا بنا دیا مگر تین روز میں جیالوں کی جدوجہد سے پٹرول میں 10روپے کمی کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔ پاکستان کے عوام عمران خان کو پہچان چکے ہیں۔ اب ان کا جھوٹ نہیں چلے گا صرف تیر چلے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دیں گے۔ رحیم یار خان کے کتنے لوگوں کو روزگار ملا اور کتنے لوگوں کو گھر ملا تو جلسے میں موجود لوگوں نے پرجوش انداز میں جواب دیا کچھ نہیں ملا، عمران جھوٹا ہے، عمران جھوٹا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 10روز میں جنوبی پنجاب بنا کر دے گا۔ صوبہ محاذ بنانے والوں نے وزارات کا سودا کیا ہے۔ یہ کبھی ایک شہر تو کبھی دوسرے شہر میں سیکریٹریٹ کا اعلان کرتے ہیں لیکن ہمیں صوبہ چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو پارٹی صوبے کو خیبرپختونخوا کا نام دے سکتی ہے صوبہ گلگت بلتستان بنا سکتی ہے تو وہ صوبہ وسیب بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بزرگوں سے پوچھیں کہ قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا دور کیسا تھا۔ قائدعوام نے عوام کو پاسپورٹ کا حق دے کر پوری دنیا میں پاکستانیوں کے روزگار کا بندوبست کیا۔ شہید بی بی کے لئے نعرہ تھا کہ بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی۔ صدر زرداری کے دور میں عوام کو جتنا روزگار دیا گیا کسی دور میں نہیں دیا گیا۔ اگر مزدوروں، کسانوں ، طلباءاور خواتین کو حق دیا تو پیپلزپارٹی نے دیا۔ شہید محترمہ کے دور میں کسان خوشحال تھے۔ ان کے وقت میں آلو کے کاشتکار پریشان ہوئے تو حکومت نے سارے آلو خرید لئے۔ بی بی شہید نے کہا تھا کہ میں اپنے کسانوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتی۔ جب ٹڈی دل کا حملہ ہوا تو ایران سے جہاز منگوائے۔ اس حکومت نے کسان کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

 کھاد اور یوریا بلیک مارکیٹ سے خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زرعی معیشت میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ میرا وعدہ ہے، پی پی پی کا ساتھ دو ہم کٹھ پتلی کو گھر بھیجیں گے اور کسانوں کو خوشحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کٹھ پتلی سے امید تھی کہ سلیکٹڈ انہیں روزگار دے گا مگرکسی کو روزگار نہیں دیا گیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیل ملز بند ہے اور ہزاروں خاندان کو بیروزگار کر دیا گیا ہے۔ 16ہزار ملازمین کو پیپلزپارٹی نے کیس لڑ کر بحال کرایا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یونین سازی طلباءکا حق ہے، سندھ نے طلباءیونین بحال کر دی ہے ہم پنجاب میں بھی یونین بحال کریں گے اور عوام کو معیشت میں حق دلوائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پارٹی کے بنیادی اصولوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ میں دعوت دیتا ہوں کہ پنجاب کے عوام عوامی مارچ کا حصہ بنیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم کسی کو زباں بندی کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ کٹھ پتلی پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر اس نے صرف عوام پر بوجھ ڈالا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت اور آئینی حقوق دئیے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی۔ پیپلزپارٹی نے ان کی طرح امیروں کو نہیں غریبوں کو اہمیت دی ہے۔ غریب خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی کی کونسی کامیابی ہے؟ کیا پنجاب نے کوئی ترقی کی ہے؟ پنجاب کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ سندھ دل، جگر، گردے، کینسر، بون نیرو ٹرانسپلانٹ مفت ہوتے ہیں۔ ہم نہیں پوچھتے کہ کون کس صوبے سے آیا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ اور کم خرچے پر درخت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس کارڈ رکھ دیا ہے مگر خواتین کو علم ہے کہ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملتے ہیں۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدر زرداری نے ایران پاکستان پائپ لائن اور چین کی مدد سے راہداری بنائی۔ امریکہ نے کیری لوگر بل کے ذریعے اربوں ڈالر دئیے۔ جب یہ کٹھ پتلی کہیں جاتا ہے تو سب کو پتہ ہے کہ ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔ یہ سلیکٹڈ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نامکمل وعدے پورے کریں گے۔ سب سے پہلے اس کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔ ہم غیرجمہوری ہتھیار اور اسی غیرضروری کو گھر بھیجنے کے لئے جمہوری انداز میں عدم اعتماد لائیں گے اور اس کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی جب رحیم یارخان پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں عوام نے ان کا تاریخی استقبال کیا۔ کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام مارچ بہاولپور جائے گا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26428/

No comments: